الیکشن کمیشن نے بلال بھٹو، شہباز شریف، خواجہ آصف اور عمران خان کی میڈیا ٹاک کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ میڈیا ٹاک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
عمران خان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سارے پاکستان سے کہتا ہوں کے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں،یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے لوگ بھلے مجھے ووٹ نہ دیں کسی اور کو دیں مگر آج پاکستانی ووٹ ضرور دیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب میں نے گزشتہ انتخابات کے حوالے سے جب دھاندلی پر احتجاج کیا تو سب میرے خلاف تھے، میں کرکٹر ہوں، آخری گیند تک لڑوں گا، میرا کام محنت کرنا ہے، کامیابی اللہ دیتا ہے۔
انہوں نے اڈیالہ جیل کے قیدی سابق وزیر اعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جیل برداشت نہیں کرسکتے،انہیں غلط فہمی ہوئی کہ وطن واپسی پر شاندار استقبال ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی براہ راست میڈیا ٹاک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔
خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی













