وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو 15 جون کو جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آنے سے روک دیا ہے۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہوا تھا کہ مسلم لیگی کارکن ان کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر پر ان سے اظہار یکجہتی کیلئے آنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم نے کہا ہے کہ (ن) لیگی کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں اور وہ ان کے جذبات کی قدر اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق وزیراعظم نے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ کارکن مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔دریں اثناءنمائندہ جنگ کے مطابق جے آئی ٹی میں 15جون کو جے آئی ٹی آمد کے موقع پر وزیراعظم کو ’’بلیو بک‘‘کے مطابق پروٹو کول دیا جائے گا .
کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کوروکنے کیلئےپولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے جائیں گے،پولیس کے پانچ سو سے زائد جوان تعینات کئے جائیں گے ، فیڈریل جوڈیشل اکیڈمی کی مرکزی اور ملحقہ سٹرکوں کی مرمت کا کام انتہائی تیزی سے مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سی ڈی اے کا عملہ تزین و آرائش میں بھی مصروف ہے ، وفاقی دارالحکومت میں یہ افواہ بھی گردش کر رہی ہے کہ15جون کو جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم کی جانب سے پیش نہ ہونے کاامکان ہے ، عدم پیشی کی درخواست بھی تیار کر لی گئی ہے ۔
وزیراعطم اپنی مصروفیات کے باعث جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔ رحمنٰ ملک بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہو سکے، تاہم ابھی تک رحمن ٰملک کو جے آئی ٹی کی طرف سے ابھی دوبارہ سمن نہیں ملا












