میاں صاحب کیمرامین کو زخمی حالت میں دیکھ کر چلتے بنے۔ اب محکمہ پٹواریان جواز فراہم کر رہا ہے کہ کیمرامین ایک خاص سرکل توڑ کر اندر آیا تھا، حالانکہ اس فوٹیج میں صاف دیکھ سکتے ہیں سب کیمرامین میاں صاحب کے لبوں سے نکلنے والی بات کو کور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،
آئے روز میاں صحاب انہی کیمرامینوں کے توسط سے اپنا موقف عوام تک پہنچاتے ہیں،
یہی کیمرامین ہوتے ہیں جو میاں جی کے انتظار میں آٹھ آٹھ دس دس گھنٹے سڑکوں پر خوار ہوتے ہیں، بھوک، پیاس اور ہر موسم کی شدت برداشت کرتے ہیں، مگر ان کے ٹاوٹ کس طرح کا رویہ اختیار کرتے ہیں سب کے سامنے ہے۔













