ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے خاتمے پر زمبابوے نے چار وکٹ پر 52 سکور کیا، اس سے پہلے پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 510 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ عابد علی نے 215 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ نعمان علی 97 رنز کر بد قسمت رہے اور سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔

زمبابوے کے چار آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ایک وکٹ تابش خان ایک ساجد خان ایک حسن علی اور ایک شہنشاہ آفریدی نے لی

عابد علی نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود نعمان علی نے بھی برق رفتار اننگز کھیلنا شروع کی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 169 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔

اس پارٹنر شپ کا اختتام اس وقت ہوا جب نعمان علی 97 رنز بنا کر وکٹ کیپر کی چالاقی کی وجہ سے سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کا سکور اس وقت 510 رنز تھا ، کپتان بابر اعظم نے سپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی

SHARE

LEAVE A REPLY