ایم ایل اے پیر علی رضابخاری برطانیہ پہنچ گئے

0
158

ایم ایل اے پیر علی رضابخاری برطانیہ پہنچ گئے، لئوٹن میں سید حسین شہید سرور و دیگر نے استقبال کیا

آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کے رکن پیر سید علی رضابخاری پانچ روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ برطانیہ کے شہر لئوٹن پہنچنے پرممتازسیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور و دیگر نے استقبال کیا۔ اس موقع پر انصر راجہ، شاہد زمان، عبدالروف خان اور شاہد حسین سید بھی موجود تھے۔

اس دوران پاکستان اور آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا کیا گیا۔

سید علی رضا بخاری امریکہ کے دورے کے بعد برطانیہ پہنچے ہیں۔

وہ برطانیہ میں اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران متعدد پاکستانی اور کشمیری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ وہ جمعہ کے روز مرکزی جامعہ مسجد لئوٹن میں خطاب فرمائیں گے۔

ممتازسیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔

سید حسین شہید سرور

SHARE

LEAVE A REPLY