عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی دھمکی

0
1014

رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان ہوا تو ملک چلانے والے سن لیں آپ رہیں گے نا آپ کے بچے۔

عطا اللہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی پورے پاکستان سے سخت ردعمل آئے گا۔

دو روز قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدالتی ضمانت ختم ہوتے ہی ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکار انہیں گرفتار کر لیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY