پاکستان، ائیر پورٹ پر سراغ رساں کتے کورونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے

0
695

اسلام آباد ائیرپورٹ پرکورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آج سے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کتوں کی ٹیم کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی شناخت کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت نے کورونا کیسز کی شناخت کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جسے وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY