وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کے پی میں حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار خود پی ٹی آئی کو قراردے دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ پہلا لانگ مارچ ہے جو اپنی ہی حکومت کھا گیا، کبھی دیکھا ہے ایک صوبہ دوسرے صوبے یا وفاق پر حملہ آور ہو ؟ جو کہتے تھے عوام کو شعور دیا ، انہوں نے عوام کی زندگیاں تباہ کردیں۔
مریم نواز نے کہا خیبرپختونخوا میں جو پیسہ تعلیم ، صحت اور ترقیاتی پروگراموں پر خرچ ہونا چاہیے تھا وہ دھرنوں پر خرچ کیا گیا ، کے پی میں اب ترقی ہوگی ، اب وہاں کے لوگوں کو پتا چلے گا کہ ترقی کسے کہتے ہیں۔













