فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے کالعدم قرار دی جانے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی نظر ثانی پر مشتمل درخواست پر وزارت داخلہ کے تحت کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا ریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کی نظرثانی کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے متعلق تفصیلات بتائیں کہ پچھلے دس برس میں 226کابینہ کے اجلاس ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 67 اجلاس اور مسلم لیگ (ن) نے 3 سال میں صرف 23 اجلاس کیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسئلہ فلسیطن اور کشمیر پر وزیر اعظم نے وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو فلسطین کے مسئلے پر قائدانہ کردار پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک اور سرمایہ کاری کی نیت سے آنے والے چینی باشندوں کے لیے ویزا کا خصوصی نظام منظور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے منسلک چینی باشندوں کو 2 سال کے لیے ورک انٹری ویزا، چین میں پاکستانی مشن کی جانب سے 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’سیکیورٹی کلیئرنس لازمی طور پر 30 دنوں میں کرلی جائے گی‘۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن تعینات کرنے کی سمری موخر کردی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی تعریف کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY