استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے کی جانے والی فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی۔
پنجاب فارنزک ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں عالمگیر ترین کی موت بظاہر خود کشی معلوم ہوتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمگیر ترین کے ہاتھ پر گن کے نشانات پائے گئے ہیں، عالمگیر کی کنپٹی پر بہت قریب سے گولی مارنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔













