پیمرا کے 600 سے زائد ملازمین نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے مسودے کو مسترد کردیا

0
606

پیمرا کے چھ سو سے زائد ملازمین نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے مسودے کو مسترد کردیا۔

پیمرا ملازمین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پیمرا اور دیگر اداروں کے ہوتے ہوئے کسی نئی اتھارٹی کی ضرورت نہیں ہے، پیمرا کے 600 سے زائد ملازمین نے وزارت اطلاعات کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ نئے آرڈیننس سے پیمرا کے ساڑھے چھ سو ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

پیمرا نے آج تک وفاقی حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیا، پیمرا ملازمین کے خط کے مطابق مجوزہ آرڈیننس جاری ہونے سے ریگولیٹری نظام کی خودمختاری مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے ادارے بنانے کی بجائے پیمرا کو بااختیار بنائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY