سید علی گیلانی نے بھارتی مذاکرات کو ڈراما قراردے دیا

0
201

کشمیر یوں کی جدوجہد کی مسلسل حمایت کرنے پر حریت رہنماؤں نے پاکستانی حکومت، عوام اور پاک فوج سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت گزشتہ 7 دہائیوں سے مذاکرات کا ڈرامہ رچا رہاہے لیکن زمینی حقائق جوں کے توں ہیں۔

سعودی عرب کے اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی مسلسل حمایت کی ہے۔جس پر پاکستان کے انتہائی شکر گزار ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ بھارت سے 7دہائیوں میں152مذاکرات کیےگئےلیکن زمینی حقائق نہیں بدلے۔

یاسین ملک ،میر واعظ عمر فاروق ،شبیر احمد شا ہ سمیت دیگر حریت رہنماؤں نے کشمیر کاز کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا

وم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغامات میں کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے تنازع کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا۔

دوسری طرف صدر اور وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قرادادوں کے تحت ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شفاف تحقیقات کرائے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لیے ‘کشمیر ڈے‘ منایا جاتا ہے، اس حوالے سے آج ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے سے ہوا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کے دن پاکستانی عوام اور حکومت اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی، سیاسی اور حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی ناممکن ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر مین غیرانسانی مظالم بند کرے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جب کہ اس حوالے سے مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کےمطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں، مختلف شہروں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بناکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی جا رہی ہے۔

کشمیر ڈے کے موقع پر مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے اقوام متحدہ کےدفتر میں مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق یادداشت بھی پیش کی جائیں گیں

SHARE

LEAVE A REPLY