امریکہ کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کا متبادل لانے کا منصوبہ

0
492

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ غریب اور ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مالی طور پر ایسے منصوبے سامنے لائے گا جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابلہ کر سکیں۔

انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق اس منصوبے کا نام ’بِلڈ بیک بیٹر فار دا ورلڈ‘ (یعنی بہتر دنیا کی دوبارہ تعمیر) ہو گا اور اس کا اعلان برطانیہ میں جی سیون کے شراکت داروں کے سامنے کیا جائے گا۔

افسر کے مطابق یہ منصوبہ روایات کی پاسداری، شفافیت اور استحکام بخشنے جیسے عوامل پر مبنی ہوگا۔

انتظامیہ کے ایک اور افسر نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے منصوبے کو بہتر معیار سے شکست دی جا سکتی۔ اپنے ماڈل پر اس اعتماد کے ساتھ اسے دنیا کے سامنے رکھا جائے گا کہ یہ منصوبہ مشترکہ روایات کا عکاس ہوگا۔

چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں 70 ممالک میں تعمیری ڈھانچے اور ترقیاتی کاموں پر سرمایہ کاری کی جانی ہے۔ یہ منصوبہ چین کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکی انتظامیہ کے افسر کا کہنا ہے کہ امریکہ کا منصوبہ جسے ’B3W‘ کے نام سے پکارا جا رہا ہے، میں نجی سیکٹر کے ذریعے دنیا بھر میں غریب اور ترقی پذیر ممالک میں تعمیری ڈھانچے اور سڑکوں پر کھربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس میں دنیا کے لیبر، ماحولیاتی اور شفافیت کے معیار کی بھی پاسداری کی جائے گی۔

تاہم امریکہ کے اس منصوبے میں کس قدر سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس کو کب مکمل کیا جائے گا اس بارے میں حتمی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY