عالمی اخبار انچارج ادبی صفحہ

پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور بی بی سی کی معروف براڈکاسٹر ،ٹیلی کاسٹر ،پروڈیوسر اور شاعرہ ماہ پارہ صفدر کی یاداشتوں کی کتاب،،میرا زمانہ میری کہانی،، ابھی حال ہی میں جہلم کارنر نے شائع کی جسکی تقریب اجرا اور دیگر متعلقہ تقریبات کے ضمن میں وہ ان دنوں لاہور میں ہیں جہاں اس یاداشتوں پر مشتمل کتاب کی بڑے پیمانے پر پذیرائی جاری ہے اور مختلف حلقوں کے معروف افراد کے علاوہ عام قاری بھی اس میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں

ماہ پارہ صفدر نے تین مارچ جمعے کے روز لاہور انٹرنیشنل بک فیئرایکسپو سنٹر، جوہر ٹاؤن، لاہور میں شرکت کی جہاں بُک کارنر جہلم کے منتظمین گگن شاہد اور امر شاہد کے علاوہ دیگر افراد نے ماہ پارہ اور انکی خواہر کلاں ڈاکٹر زرین حبیب کا استقبال کیا، وہ تین گھنٹے سے زیادہ یہاں موجود رہیں اور اس دوران کتاب خریدنے والے احباب بے ان سے کتابوں پر دستخط لیئے اور تصاویر بنوائیں ۔ اس موقع پر متعدد افراد نے کتاب میں شامل تاریخی واقعات کے حوالے سے اہم سوالات بھی کیئے

ماہ پارہ نے اس پذیرائی پر تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کیا

چار مارچ ہفتے کے روز لاہور جم خانہ کمیٹی آف مینجمنٹ اس کتاب کی تقریب مین ہال میں منعقد کررہی جس میں شرکت منتخب افراد کے لیئے دعوت نامے کے ساتھ ہو گی

اسی سلسلے میں دس مارچ جمعے کو الحمرا لاہور میں اس کتاب کی رونمائی کی خصوصی تقریب ہو گی جس کی تفصیل اس طرح ہے

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY