کراچی کے متعدد کورونا ویکسین سینٹرز میں کورونا ویکسین کی قلت ہوگئی۔
ذرائع وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ شہر کے 90 سینٹرز میں متعدد میں ویکسین ختم ہوچکی ہے۔
ضلع شرقی میں 26 ،غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8، کورنگی میں 8 ، ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے کورونا ویکسین سینٹرز میں سائینو ویک ، سائینو فارم اور پاک ویک موجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق جناح اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، نیوکراچی اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں ویکسین ختم ہوچکی ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت کا ملک میں کورونا ویکسین کی کمی کے معاملے پر کہنا ہے کہ کراچی، لاہورمیں قلت کی ذمہ داری وفاق پر نہیں ہے، یہ مقامی بدانتظامی کا معاملہ ہے۔
وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ناقص پلاننگ، باہمی رابطوں میں فقدان ویکسین قلت کی وجوہات ہیں، اہم سینٹرز پر کم، غیر اہم پر زیادہ ویکسین ترسیل سے مسائل جنم لیتے ہیں۔












