کراچی کےعلاقے کلفٹن میں قائم افغان قونصلیٹ کے اندر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا افغان قونصلیٹ میں تھرڈ سیکریٹری تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے اندر موجود سیکیورٹی گارڈ نے سفارتی عہدے دار پر فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان تنازعہ تلخ کلامی سے شروع ہوا، جس کے بعد دونوں جانب سے پستول سے فائرنگ کی گئی، جس میں گارڈ کی گولی سے سفارتی عہدے دار ہلاک ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تنازعات اور تناؤ تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قونصل خانے میں موجود سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ قونصل خان کے بار سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY