اسرائیل نے آباد کاری کے متنازعہ قانون کی منظوری دے دی

0
1152

اسرائیلی پارلیمان نے فلسطینیوں کی نجی زمین پر ہزاروں یہودی گھروں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ایک متنازعہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔ ایک سو بیس قانون سازوں میں سے ساٹھ نے اس متنازعہ قانون کے حق میں ووٹ دیے جبکہ باون نے اس کی مخالفت کی۔

اس طرح مغربی اردن کے مقبوضہ علاقے میں تقریباً چار ہزار اسرائیلی گھروں کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ اسرائیلی گھر فلسطینیوں کی نجی زمین پر بنائے گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے فلسطینی زمین کے نجی مالکان کو رقم بھی ادا کی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سے اسرائیل پانچ ہزار نئے یہودی آباد کار گھروں کی تعمیر کا اعلان کر چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY