پولیس کا ہے فرض مدد آپکی

0
548

پولیس موبائل کے ذریعے کراچی لائی جانے والی 65 کلو چرس پکڑی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) جامشورو کی پولیس موبائل سے 65 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق 65 کلو چرس والی موبائل کے ساتھ 5 اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے سینٹر جامشورو کے انچارج سرور راہوپوٹہ سمیت عملے کو معطل کردیا اور سینٹر کا تمام ریکارڈ اور روزنامچہ تحویل میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق جس پولیس موبائل سے چرس برآمد ہوئی وہ سرور راہوپوٹہ کی ٹیم کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے 2 ڈی ایس پیز سمیت 7 افسران پر مشتمل اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY