عمران خان کو مطلوب افراد کی فراہم کردہ فہرست میں کن رہنماؤں کے نام شامل ہیں؟

0
1011

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں سرچ آپریشن کے حوالے سے کوئی اتفاق نہیں ہوپایا۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں سرچ آپریشن کے حوالے سے ڈیڈلاک ہے، عمران خان کا اصرار ہے کہ زیادہ پولیس اہلکار سرچ آپریشن کیلئے نہ آئیں۔‘

عامر میر نے کہا کہ عمران خان کو 2200 افراد کی فہرست دی گئی ہے، عمران خان کو بتایا ہے کہ ہمیں 2200 افراد مطلوب ہیں، حسان نیازی، زبیر نیازی، مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر بھی مطلوب افراد میں شامل ہیں، ملزمان کی جیو فینسنگ کی گئی، ان لوگوں کی زمان پارک کی لوکیشن سامنے آئی، عمران خان چاہتے ہیں 4 پولیس اہلکار سرچ آپریشن کیلئے آئیں، عمران خان نے کہا کہ جن کی فہرستیں دی گئی ہیں وہ یہاں نہیں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY