طالبان نے ریڈیو کابل کا چارج سنبھال لیا

0
445

طالبان نے ریڈیو کابل کا چارج سنبھال لیا، طالبان رہنما احمد متقی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریڈیو کابل پہنچ گئے۔

طالبان نے سرکاری تنصیبات بھی اپنے کنٹرول میں لی لی ہیں اور شہر میں گاڑیوں میں گشت کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے کچھ چوکوں پر ٹریفک کا نظام بھی سنبھالا ہوا ہے، جبکہ سڑکوں پر شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تعلیمی ادارے اور دکانیں بند ہیں۔

کابل ایئر پورٹ پر پروازیں بند ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سےواپس جانےکی درخواست کی جارہی ہےجبکہ وہاں بڑی تعداد میں شہری موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY