افغانستان میں طالبان کا اختیار تسلیم کرنے کی جلدی نہیں: روس

0
608

روس کے وزیرِ خارجہ سرگی لاروف نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اختیار کو تسلیم کرنے کی جلدی نہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روس کے وزیرِ خارجہ نے ایسی حکومت کی تشکیل پر زور دیا جس میں افغانستان کے تمام نسلی گروہوں کو نمائندگی حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں طالبان کی جانب سے حوصلہ افزا اشارے مل رہیں جن کے مطابق توقع ہے کہ وہ حکومت میں تمام سیاسی قوتوں کو شامل کریں گے۔ تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ہم یک طرفہ طور پر سیاسی اقدامات شروع کر دیں گے۔

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے ’آر آئی اے‘ نے کابل میں روسی سفارت خانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان میں روس کے سفیر دیمیتری زہرنوف اور طالبان نمائندگان رابطے میں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY