بابا قائد اعظم کے نام خط، ارحم علیم

0
887

بابا قائد اعظم صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے. آپ نے جس بچے کو چھہتر سال پہلے جنم دیا تھا آج وہ نو مولود چھہتر سال کا لاغر کمزور بوڑھا اپنوں کے ہاتھوں لٹ لٹا کر کنگال ہوگیا ہے . جس نومولود کی پیدائش پر اس وقت کے مسلمان علما نے اس بچے کو پلیدستان اور آپکو کافر اعظم کے خطابوں سے نوازا تھا آج انہی علما کی اولادیں اس پچھتر سال کے بڈھے کے جسم سے سوروں کی طرح گوشت بھنبھوڑ بھنبھوڑ کر کھا رہی ہیں
مگر بزرگو آپ کا تو آج سالگرہ کا دن ہے یوم پیدائش ہے اور سالگرہ تو کافر منایا کرتے ہیں مسلمان تو سالگرہ نہیں مناتے اس لحاظ سے تو آپکی سالگرہ منانے والے سب کے سب کافر بن گئے. سمجھ نہیں آ رہی کہ پاکستان میں کونسا مذہب رائج ہے ؟ ان مولویوں کا جو آپ کو کافر اعظم کہا کرتے تھے یا انکی اولادوں کا جو اسلام کے نام پر دونوں ہاتھوں سے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں. بزرگو ایک اور بات یاد آ گئی وہ یہ کہ وہ سب وڈیرے چوہدری ٢شریف” “خان” سب کے سب ہی آپ کے اس پچھتر سالہ بچے سے بد فعلی کرتے چلے آ رہے ہیں. اب ان سب حرام خوروں سے کوئی یہ پوچھے کہ کیا کبھی کسی نے آج تک اسی پیالے میں موتا ہے جس میں کھاتے ہو مگر یہ سب اپرکلاس والے جاگیردار سیاستدان علما دین سب واہحیا تیاں کرتے چلے آ رہے ہیں . بابا قائد جی اب تو حد یہ ہوگئی کہ جن لوگوں کو اس ملک کا محافظ آپ مقرر کر گئے تھے وہ بھی دا دپا اور تڑیاں لگا کر اس پچھتر سالہ بڈھے کے کھیسے سے بچا کھچا مال چرا چرا کر اپنے مال خانے بھر رہے ہیں . بس ایک پھدو عوام ہے جو گدھوں کی طرح کبھی کسی لیڈر کے پیچھے چل پڑتی ہے اور کبھی کسی ڈرپوک مصلحت پسند نکمے خان کے پیچھے چل پڑتی ہے.
بزرگو یہ پچھتر سالہ بڈھا اب ان اپنوں کے ہاتھوں اس قدر بے بس مجبور اور نکاہت زدہ ہو گیا ہے کہ اب اس کے پاس کشکول پکڑ کر اپنے ہی محلے کے دور نزدیک کے گھروں سے بھیک مانگنی پڑ رہی ہے. اب دیکھتے ہیں کہ اس بڈھے کے بدن کو چیلوں کی طرح نوچ نوچ کر کھا جانے والے سیاستدان ، فوجی جنرل ، اور بڑھے ہوے پیٹوں والے علما کب تک اسی پیالے میں مو تتے جاتے ہیں اور پھر اسی پیالے میں سے کھاتے بھی جاتے ہیں. رہ گئی غریب عوام تو وہ تو ہیں ہی سب گدھے اور گدھوں کا کام تو باربرداری کرنا ہوتا ہے سو وہ کرتے چلے جا رہے ہیں .
چھوڑو جی کن باتوں کو لیکر بیٹھ گئی ….کہنا بس یہی تھا کہ بابا قائد اعظم جی آپکو جنم دن مبارک ہو – اللہ اللہ خیر صلہ
ارحم علیم

SHARE

LEAVE A REPLY