افغانستان سے اب تک 11 ہزار افراد کو نکال لیا ہے: برطانیہ

0
521

برطانیہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے اب تک 11 ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے اور انخلا کے اس عمل کے اختتام سے متعلق کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔

برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 13 اگست سے شروع ہونے والے آپریشن ‘پٹنگ’ کے تحت اب تک 11 ہزار 474 افراد کو کابل سے منتقل کیا گیا ہے۔ انخلا کے اس آپریشن میں برطانیہ کے ایک ہزار فوجی اہلکار کابل ایئرپورٹ پر تعینات ہیں۔

بیان میں مزید بتایا ہے کہ کابل سے منتقل کیے جانے والے افراد میں برطانوی سفارت خانے کے عملے اور برطانوی شہریوں کے علاوہ اتحادی ملکوں کے شہری اور افغان باشندے شامل ہیں۔

برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق اگر سیکیورٹی صورتِ حال نے اجازت دی تو کابل سے انخلا کا عمل جاری رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY