پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کوعبوری طور پر معطل کردیا۔

0
194

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کھیلنے والے شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی ایس ایل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزام پر عبوری طور پر معطل کردیا، دونوں کو دبئی سے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

نمائندہ ’جیو نیوز‘ ماجد بھٹی اور سہیل عمران کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے نظر رکھی جارہی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے میچ کے بعد مشکوک افراد سے ملاقات کی جس کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے، جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے مشکوک شخص سے ملنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

شرجیل خان اور خالد لطیف نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ ماضی میں بھی ان مشکوک افراد سے ملتے رہے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک شرجیل خان اور خالد لطیف پی ایس ایل ٹو میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف کی پاکستان پہنچنے کی تصدیق کردی، کہتے ہیں شرجیل کیخلاف ٹھوس ثبوت ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کرپشن میں ملوث پی ایس ایل کرکٹرز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا، ہم نے انہیں سب کچھ دیا تھا، شرجیل کے فکسنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY