پیدا ہوا وکیل تو شیطان نےکہا،صائمہ نورین بخاری

0
2726

پیدا ہوا وکیل تو شیطان نےکہا
لو آج ہم بھی صاحب اولاد ہو گئے“
اکبر الہ آبادی صاحب !!!!آپ کے زمانے سے اب تک یہ شیطانی سلسلہ جاری ہے ۔۔

آج جس طرح وکلا نے نیم جان مریضوں پر دہشت گردی مسلط کی اس سےحیوانیت بھی شرماگئی ۔اب کوئی ہے می لارڈ جو توہین عدالت کے علاوہ توہین انسانیت ۔۔۔توہین آدمیت ۔۔۔کا قانون ان کالی بھیڑوں نہیں کالے بھیڑیوں پر لاگو کرسکے۔۔خود کو کالا کوٹ پہنا کر اپنے کالے دل کی کالک چھپاتے ہوئے ۔۔

۔نیم جان مریضوں پر سنگ باری کرتے رہے ۔۔اسپتال پر پتھراؤ کرتے رہے ۔۔کس منہ سے کشمیریوں کے ساتھ جمعے کے دن مناتے ہیں یہ نام نہاد قانون دان ۔۔دشمن تو خود ٹھہرے اپنی قوم کے ۔اپنے بے گناہ شہریوں پر اپنی انا کی جنگ مسلط کرنے والوں پر ۔کبھی اعلی ”عالیہ“ صاحبہ کے کسی ڈیم ساز می لارڈ نے ان غلیظ کوڑے کرکٹ کی آماجگاہ بن جانے والی کچہریوں میں پلنے والے ان تھرڈ ڈویژن پاس وکیلوں کی تربیت اور اصلاح سازی پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ بدترین دن نہ دیکھنا پڑتا۔۔۔۔انصاف کے حصول کے لیے دھکے کھاتے لوگ ۔۔۔۔اب اسپتالوں میں بھی اس سنگ باری سے محفوظ نہیں ۔۔۔

خانہ جنگی انارکی پھیلانے والے ایک عدالت کو بھول گئے ۔۔خدا کی عدالت ۔۔رب کی عدالت ۔۔۔۔جس نے اسپتال پر ۔۔۔بے گناہوں پر سنگ باری کی۔۔ان کے آکسیجن ماسک اتارے خدا کرے وہ بھی اسی کربناک اذیت ناک سفر آخرت سے گذرے ۔۔۔۔دنیا کے بے رحم قانون دان ۔۔۔

واحد قوم جو قانون کے نام پر اپنے مریضوں کے تار زندگی کاٹتی رہی ۔۔۔۔افسوس صد افسوس۔۔۔اس درد سے بے حال بھائی کی فریاد کسی عدالت عظمی ۔و۔عالیہ میں پہنچے نہ پہنچے رب کی عدالت میں ضرور پہنچے گی ۔۔۔

صائمہ نورین بخاری ۔۔۔ملتان

SHARE

LEAVE A REPLY