سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق افغانستان سے منتقل کیئے جانے والوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والوں کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے لیے لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY