دنیا کے طویل العمر افراد میں سے ایک اور بھارت کے شہری ریاست منی پور کے ضلع چوراچندر پور میں 116 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
انکے بارے میں کہا جاتا ہے وہ دنیا کے سب سے طویل العمر مرد تھے، حالانکہ اس حوالے سے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ تسلیم کیا گیا ہے۔
جمکھوپائو سنگسن نامی یہ شخص 1905 میں ڈیلون ولیج کے تھنلون سب ڈویژن جو کہ ضلع چوراچندر پور میں واقع ہے پیدا ہوئے۔
یاد رہے کہ اس وقت دنیا کی طویل العمر انسان اور خاتون کا ریکارڈ جاپان کی 118 سالہ خاتون کین ٹناکا کے پاس ہے۔













