ومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے، آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیے بدقسمت ہے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ منسوخ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شعیب اختر کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کو قتل کردیا۔
اس کے علاوہ اپنے بیان میں سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئی تھی اور پھر یہاں کئی دن سے موجود ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہوا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ تمام یقین دہانیوں کے باوجود ایک غیر مصدقہ اطلاع پر دورہ منسوخ کردیا گیا۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو اندازہ ہے اس فیصلے کا کیا اثر ہوگا؟
کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی یکطرفہ منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
اپنے بیان میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے بات چیت میں نیوزی لینڈ ٹیم کی دیکھ بھال پرشکریہ ادا کیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے دورے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم نیوزی لینڈ کے سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے دورہ پاکستان سے دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ ہیں، ہم اپنی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں جو صورتحال کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔
ای سی بی نے کہا کہ بورڈ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں م











