چیف جسٹس ثاقب نثار نے اوورسیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈ کے حصول اور منسوخی کی حد سے زائد فیس کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا سے دس روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

سمندر پار پاکستانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نادرا سمندر پار پاکستانیوں سے شناختی کارڈ کے حصول اور منسوخی کی غیر ضروری طور پر زائد فیس لے رہا ہے پہلے سمندرپار پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے دس ہزار روپے دیتے تھے جس میں اب پندرہ ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے یہی نہیں شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے بائیس ہزار سے زیادہ روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

نادرا حکام شناختی کارڈ کی منسوخی کیلئے اکتیس ہزار پانچ سو روپے لے رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیس میں غیر ضروری اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کو کارڈ کے حصول اور منسوخی میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY