زادِ سفر۔۔چوتھی قسط،مریم عالم

0
475

چوتھی قسط
آنا بی کیسی تھیں میری ماما وہ روہانسی ہو گئی تمہاری ماں بہت اچھی تھی اتنا پیار کرنے والی اتنا خیال رکھنے والی آنا بی اسے بتانے لگیں پھر وہ اتنی جلدی کیوں چلی گئیں مجھے چھوڑ کر. اللہ اچھے لوگوں کو جلدی بلا لیتا ہے نا تاکہ انہیں دنیا میں رہ کر ذیادہ تکلیف نہ سہنی پڑے..
جلال بیٹا انوشے آج بہت اداس ہے وہ اپنے کمرے میں چلی گئی جلال احمد کے پوچھنے پر انھوں نے بتایا. وہ بے چین ہو گئے کیوں کیا ہوا کسی نے کیا کہا آنا بی مجھے بتائیں. کچھ نہیں کہا کسی نے وہ اپنی ما کے بارے میں پو چھ رہی تھی کیا؟؟؟ آج سے پہلے تو اس نے ایسا کبھی نہیں کیا. آج ایسا کیا ہوا. اپنی سہیلی کے گھر گئی تھی ادھر نہ کوئی بات ہوئی ہو .ابھی اسکا موڈ خراب ہے صبح بات کروں گا اس سے اس بارے میں
انوشے تم کل یونیورسٹی کیوں نہیں آئی.میں نے اتنے میسج کئے کالز کیں تم نے کوئی جواب نہیں دیا میں تم سے بات نہیں کروں گی.انوشے کے پوچھنے وہ پھٹ پڑی. میری طعبیت ٹیھک نہیں تھی انوشے نے اداسی سے اسے جواب دیا. کیوں کیا ہوا اس کی نارضگی فوراََ دور ہو گئی. وہ اسکی طرف متوجہ ہوئی اس کے چہرے کی طرف غور سے دیکھا اس کی آنکھوں سے اداسی چھلک رہی تھی.
سویرا نے اس سے پہلے کبھی انوشے کو اداس نہیں دیکھا تھا.سویرا اس کے کندھے پر سر رکھ کر خاموشی سے کتنی دیر بیٹھی رہی. آج کلاس نہیں لینی چلو چلتے ہیں ایک کلاس مس ہو گئی ہے وہ دونوں کلاس لینے چلیں گئیں. یونیورسٹی ختم ہونےسے پہلے ہی سویرا چلی گئی.انوشےنے سویرا کے جانے کے بعد کلاس نہیں لی وہ ابھی تک نارمل نہیں ہوئی تھی ہائے مس انوشے کیسی ہیں آپ سعد اس کے پاس آکر بیٹھ گیا.
فائن اس نے جواب دیا.آپ کچھ اداس لگ رہی ہیں سعد نے دوبارہ سوال کیا.میرے ٹیھک ہونے یا نہ ہونے سے آپ کو مطلب اپنے کام کام سے کام رکھیں آپ کو تو بار لگ گیاسعد اچھے گھر سے تعلق رکھتا تھا وہ شوخ و چنچل تھا مگر چھچھورا نہیں تھا آیا مزہ ب عزتی کروا کے سعد کا دوست جو تھوڑی دور کھڑا سب سن رہا تھا جناب آپ غلط دروازے پر دستک دے رہے ہیں.
ریشد بابا ایک کپ کافی بنا دیں وہ یونیورسٹی سے آئی تو لان میں ہی ہیٹھ گئی اتنی تیز چینی ڈال دی آپ نے وہ کافی کا گھونٹ لیتے ہوئے بولی بیٹا جتنی روز ہوتی ہے اتنی ہی ہے رشید چاچا ک کہنے پر وہ چلائی تو کیا میں بکواس کر رہی ہوں وہ اندر چلی گئی پاؤں پٹختی ہوئی.انوشے کیا ہو گئیا بیٹا اگر ٹیھک نہیں تھی تو اور بنا دیتی میں وہ بڑے ہیں اور بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے اللہ ناراض ہوتا ہے وہ تو مجھ سے پہلے سے ہی ناراض ہے ایسے نہیں کہتے اللہ کا دیا سب کچھ ہے اور اگر وہ کمی نہ رکھے تو نا شکرا انسان اسے یاد تک نہ کرے
جلال انوشے تعلیم میں بہت اچھی ہے بڑے اچھے نمبر لاتی ہے لیکن بیٹا وہ نماز اور قرآن کی طرف ہیں آتی جب بھی اسے کہتی ہوں وہ میری بات نہیں سنتی ایسے وہ اللہ سے بہت دور ہو جائے گی اگر نماز پڑھے گی قرآن مجید پڑھے گی تو اسکو سکون ملے گا
انا بی پریشان نہ ہوں ٹیھک ہو جائے گی تم نے لاڈ پیار میں اسے بگاڑ دیا ہے لڑکی ذات ہے وہ کسی کی بات برداشت نہیں کرتی بہت جلد غصہ کرتی ہے آج ھھی رشید سے پر بہت غصہ کیا کل کو اگلے گھر جا کر کیا کرے گیا رشتے ایسے تو نہیں نبھائے جاتے بار بار دل دکھانا پڑتا ہے دوسروں کی خوشی کے لئے اپنے ظرف کا پیمانہ بلند کرنا پڑتا ہے خطائیں معاف کرنی پڑتی ہیں دل صاف کرنے پڑتے ہیں زندگی گزر جاتی ہے اعتماد بنانے میں لوگوں کی بے اعتباری غلط روئیوں کا درددل میں دفن کر کے ملنا پڑتا ہے تب جا کر رشتوں کی ڈور مضبوط ہوتی ہے اپنی آپ کو ہی دیکھ لو بھائی کی اتنی غلط باتوں کو نظرانداز کر کے جی رہے اور منتظر
ہو اس کے واپس آنے کے آج بھی
باہر کسی نے دروازے پر بیل ہوئی سیف خان کسی سے پوچھ گچھ کر رہے تھے جلال صاحب باہر لان کی طرف آئے آنا ٹی کو کہتے ہوئے کہ میرے لئے کافی باہر ہی بجھوا دیں انوشے پڑھائی میں مصروف تھی
جب سیف خان کو کسی سے بحث کرتے دیکھا تو دروازے کی طرف چلے آئے کون ہے سیف خان کس سے بحث کر رہے ہو اس پہلے کے وہ کچھ بولتا جلال صاحب کی آنکھیں کھلیں کی کھلیں رہ گئیں ان کی آواز جیسے خلق میں ہی رہ گئی تھی صاحب جی دیکھیں نا یہ آدمی کب سے کہہ رہا ہے کہ آپ کا بھائی ہے صاحب جی یہ بھلا آپ کا بھائی کیسے ہو سکتا ہے میں دس سال سے آپ کے ہاں کام کر رہا ہوں آج سے پہلے تو اس کو کبھی نہیں دیکھا
یہ اچانک آپ کا بھائی بن کر نازل گیا سیف خان بول رہا تھا لیکن جلال صاحب کچھ بھی سننے سے عاری تھے ان کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا کہ یوں اچانک کمال احمد ان کی آنکھوں کے سامنے آ جائے گا
آؤ اندر آؤ کمال احمد باہر کیوں کھڑے ہو انھوں نے سکوت توڑتے ہوئے کہا کمال احمد کے ساتھ سفید اور گلابی رنگ کی شلوار قمیص میں ملبوس سر پر بڑی چادر اوڑھے اک نوجوان لڑکی بھی تھی بھائی صاحب یہ میری بیٹی ہے گل رعنا ماشاء اللہ وہ محبت سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے بولے جلال بیٹا کافی باہر ہی بجھوا دوں آنا بی نے آواز دیتے ہوئے کہا
وہ راہ داری سے ہوتے ہوئے کمال اور گل رعنا کو گھر کے اندر لے گئے وہ خوشی سے آنا بی کو آواز دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ دیکھیں انا بی کون آیا ہے انا بی جلال احمد کی کافی میز پر رکھنے کے بعد باورچی خانے میں خانساماں کو رات کے کھانے کے لیے بتا نے کے لئے چلی گئی تھیں جلال احمد سے ان کےآنے کا صبر نہیں ہوا بھاگتے ہوئے ان کے پیچھے باورچی خانے کی طرف گئے
وہ انا بی کو گھوماتے ہوئے خوشی سے جھومنے لگے کیا ہو گیا میری بوڑھی ہڈیوں میں اتنی خان نہیں ہے بیٹا اتنے خوش کیوں ہو کیا بات ہے ایسی جس نے میرے بیٹے کو اتنے عرصے بعد اتنی خوشی دی
انا بی آپ بھی دیکھیں گی تو اسی طرح خوش ہوں گی اچھا چلو دیکھوں تو ایسا کیا ہے وہ جلال احمد کے ساتھ ہال میں گئیں وہ کمال احمد کو دیکھ کر حیران رہ گئیں پہلے تو وہ خوشی سے اس کی طرف بھاگیں پھر کمال احمد کی کی گئی باتیں یاد کر کے رک گئیں
کمال احمد آنا بی کو کو یوں ناراض سا دیکھ کر ان کی طرف گئے وہ ہاتھ باندھ کر ان کے سامنے کھڑے ہو گئے آنا بی معاف کر دیں آپ سب کا دل دکھانے کی بہت بڑی سزا بھگت چکا ہوں اب مزید آپ لوگوں کی ناراضگی سہی نہیں برداشت کر سکتا بڑی آس اور امید لے کر آیا ہوں
آپ لوگ میرے بڑے ہیں مجھے ماریں لعن طعن کریں لیکن یوں مجھ سے منہ نہ موڑیں کمال احمد کے بندھے ہوئے ہاتھ دیکھ کر انا بی کا دل پگل گیا انھوں نے ان کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا کبھی مائیں بھی اپنے بچوں سے ناراض ہوتی ہیں
شام کو کھانے کی میز پر سب اکھڑے بیٹھے تو جلال صاحب نے انوشے سے کمال احمد اور گل رعنا کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا بیٹا یہ آپ کے چچا اور انکے ساتھ بیٹھی لڑکی سے تعارف کرواتے ہوئے بولے اور یہ ہماری بیٹی اور آپ کی بہن گل رعنا ہے (انوشے کیوں کہ پڑھتے پڑھتے سو گئی تھی اس لیے اسے ان لوگوں کی آمد کی خبر نہیں ہوئی)

وہ سب ناشتے کے لئے ابھی میز پر بیٹھ ہی رہے تھے جب انوشے آئی میں بھی ناشتہ کروں گی مجھے بہت بھوک لگی ہے سویرا کی امی نے اسے پراٹھا اور انڈا دیا وہ ناشتہ کرنے لگی کیا بات ہے بیٹا کچھ ہوا ہے کیا سویرا کی امی نے اس سے پوچھا انوشے نے نفی میں سر ہلایا
ناشتےکے بعدوہ سویرا کوساتھ لےکر یونیورسٹی چلی گئی راستے میں سویرا نے اس سے غصے کی وجہ پوچھی پہلے تو وہ چپ رہی پھر سویرا کے اسرار پر کل شام کا واقعہ بتایا سویرا جانتی تھی کہ اس وقت وہ غصے میں ہے اس لیے اس نے اسے کچھ نہیں کہا کیوں کہ اس وقت اسے کچھ بھی سمجھانا بے سود تھا وہ یونیورسٹی بھی کھوئی کھوئی سی رہی
وہ پچھلے کچھ دنوں سے پہلے ہی ڈسڑب تھی جب وہ گھر آئی تو سیدھا اپنے کمرے میں چلی گئی اور شام تک کمرہ بند کئے رکھا انا بی کو اس کے اس روئیے سے بڑا خوف آتا تھا اس کی چپ انا بی اور جلال صاحب کو رلا دیتی تھی جب جلال صاحب دفتر سے آئے تو انا بی نے انھیں انوشے کے بارے میں بتایا جلال صاحب اس کے کمرے کں طرف گئے
انوشے بیٹا دروازہ کھولو بیٹا کیا بات ہے ناراض ہو کسی بات پر, بونیر تو ٹھیک ہے وہ کافی دیر تک اس کے کمرے کے دروازے کے پاس کھڑے رہے وہ باہر آئی تو اس کی آنکھیں بہت زیادہ رونے کی وجہ سے سرخ ہو گئیں تھیں کیا بات ہے بیٹا کچھ نہیں میرے سر میں درد ہے ان کے پوچھنے پر انوشے بولی
یہ تو وہ بھی جانتے تھے کہ بات کوئی اور ہے ورنہ انوشے کے سر میں درد ہو تو وہ سارا گھر سر پر اٹھا لیتی ہے یوں چپ چاپ اپنے کمرے میں نہیں بند ہو جاتی جلال صاحب اسے ساتھ لے کر ہال میں آئے جہاں سب لوگ شام کی چائے کے لئے جمع تھے
انوشے بیٹا ادھر آؤ میرے پاس جب وہ الگ سی بیٹھ گئی تو کمال احمد نے اسے اپنے پاس بلاتے ہوئے کہا بیٹا میں آپ کا چچا ہوں وہ جھجھکتے ہوئے ان کی طرف آٹھ کر آئی کمال احمد نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا بھائی جان ماشاء اللہ بہت پیاری بیٹی ہے آپ کی.
وہ باپ کا پیار بٹا ہوا محسوس کرتے ہوئے بہت اداس اور چڑچڑی سی ہوتی جا رہی تھی وہ نا کھانا ٹھیک طرح سے کھاتی نہ کسی سے اچھے طریقے سے بات کرتی اس کا زیادہ وقت اپنی کتابوں کے ساتھ اپنے کمرے میں گزرتا یا پھر سویرا کی طرف حلال صاحب اور انا بی انوشے کے اس روئیے سے بہت متعجب تھے جب بھی وہ لوگ کہیں باہر جاتے انوشے کوئی نہ کوئی بہانہ کر کہ ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیتی اس کے اس روئیے کو کمال احمد اور گل رعنا نے بھی محسوس کیا تھا ان کے پوچھنے پر آنا بی نے بتایا کہ انوشے کسی کے ساتھ کم گھلتی ملتی ہے لیکن وہ دل کی بہت اچھی ہے
آنا بی جلال احمد سے بات کر رہی تھیں جب وہ سویرا کی طرف سے واپس آئی کہ دیکھو جلال احمد کتنا فرق ہے انوشے اور گل رعنا میں ولائیت میں رہنے کے باوجود اس میں کتنا رکھ رکھاؤ ہے کتنی پابندی سے نماز اور قرآن پاک پڑھتی ہے کمال احمد نے اپنی بیٹی کی تربیت بہت اچھی کی ہے
اس نے ان کی ساری باتیں سن لیں تھیں وہ اک غصیلی نگاہ ان دونوں پر ڈالتی ہوئی اپنے کمرے میں چلی گئی اس ےے دروازہ زور سے پٹخا اس وقت گل رعنا اور کمال احمد گھر نہیں تھے وہ اپنے کسی دوست سے ملنے گئے تھے جلال صاحب تھوڑی دیر کے بعد انوشے کے کمرے میں گئے اسے پیار سے اٹھایا
جائیں بابا آپ اور انا بی اپنی سلجھی اور اچھی بیٹی گل رعنا کے پاس انہوں نے جب اس کا یہ خواب سنا تو انہیں اس کے بدلے ہوئے روئیے کا اندازہ ہو گیا وہ ان کے پیار میں شراکت برداشت نہیں کر پا رہی تھی ان کے آنے سے پہلے اس نے ہمیشہ آنا بی اور باپ کا پیار صرف اپنے لیے دیکھا تھا
بابا آپ مجھے نظر انداز کرتے ہیں آپ نے محسوس ہی نہیں کیا کہ میں آپ سے ناراض ہوں اس سے پہلے تو آپ ایسے نہیں کرتے تھے کبھی آپ ان لوگوں کو بولیں یہاں سے چلے جائیں آپ صرف میرے بابا ہیں اور یہ گھر بھی صرف میرا ہے
بیٹا میں وقعی آپ سے شرمندہ ہوں جو آپ سے غفلت برتی بلکل میں صرف آپ کا بابا ہوں اور یہ گھر بھی صرف آپ کا ہے وہ تو میرا بھائی اور میری بھتیجی ہیں وہ یہاں چند روز کے لئے آئے ہیں ہمارے مہمان ہیں اور مہمانوں سے تو اچھے طریقے سے ملتے ہیں اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں وہ اس کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگے ورنہ کیا سوچیں گے کہ میں نے اپنی بیٹی کو کچھ نہیں سکھایا اچھے اور برے کی تمیز نہیں سکھائی
کمال احمد اور گل رعنا کے آنے تک وہ اسے نارمل کر چکے تھے کمال احمد بیٹا بڑی اچھی تربیت کی ہے تم نے اپنی بیٹی کی بہت سعادت مند بچی ہے آنا بی اس کی میں نے بہت بڑی قیمت ادا کی ہے بہت کچھ سہی کے یہاں تک پہنچنے میں بڑی قربانیاں دی ہیں
تمہاری بیوی نہیں آئی اور کیا تمہاری اور کوئی اولاد نہیں اور تمہیں میرا یہاں کا پتہ کیسے ملا جب وہ دونوں بھائی اور انا بی بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے تو جلال صاحب نے پوچھا بھائی جان میں پہلے اپنے آبائی گاؤں گیا تھا بس وہاں سے کچھ پرانے دوستوں سے آپ کا یہاں کا پتہ ملا
اور میری گل رعنا کے علاوہ دو اولادیں اور بھی ہیں ایک بیٹا اور گل کے علاوہ ایک اور بیٹی تو تم ان کو اپنے ساتھ کیوں نہیں لائے آنا بی کے پوچھنے پر وہ بتانے لگے کہ ان کی بیوی کو ان سے الگ ہوئے آٹھ سال ہو گئے ہیں یہ میری منجھلی بیٹی ہے اس سے بڑا میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے اس سے چھوٹی وہ دونوں بچوں کو ساتھ لے گئی اور یہ میرے پاس رہ گئی اس ے میری زندگی کے ساتھ ساتھ میری نسل تک تباہ کر دی ہے میرے بیٹے کی شادی ایک عصائی لڑکی سے کر دی اور میری بیٹی کو بھی مذہب سے دور کر دیا ۔۔جاری

SHARE

LEAVE A REPLY