ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں 12آج ستمبر کو یوم سوگ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں ہے
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 12ستمبر کو یوم سوگ پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی ہے۔
ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں جمعرات کو انتقال کرگئی تھی، انہیں پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔
ملکہ ایلزبتھ دوم کے انتقال پر برطانیہ میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔













