برطانوی شہزادے ہیری کہتے ہیں ان کی منگیتر کی شاہی خاندان کے ساتھ کرسمس زبردست رہی۔ ایک ریڈیو پروگرام میں شہزادہ ہیری سابق امریکی صدر براک اوبامہ کو شادی میں بلانے کا سوال گول کر گئے۔

امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی ہو، یا سابق امریکی صدر اوبامہ سے دوستی، پرنس ہیری ہر حوالے سے میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ شہزادہ ہیری برطانوی ریڈیو کے مہمان بنے تو میزبان نے پوچھا کہ میگھن مارکل کی شاہی خاندان کے ساتھ کرسمس کیسی رہی؟ جس پر ہیری بولے فینٹاسٹک ، شاہی خاندان نے ان کی منگیتر کو خوش آمدید کہا، میگھن بھی سسرالیوں میں گھل مل گئیں۔موقع پاتے ہی میزبان نے سابق امریکی صدر اوبامہ کو شادی میں بلانے کا سوال داغ دیا، مگر ہیری بھی ہوشیار نکلے اور سوال یوں گول کر گئے کہ ابھی مہمانوں کی فہرست نہیں بنی، جب بنے گی تو دیکھیں گے۔

اس سے پہلے برطانوی میڈیا نے خبر دی تھی کی شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کو منع کیا ہے کہ وہ اپنے دوست براک اوبامہ کو شادی میں نہ بلائیں، کیونکہ اس دعوت پر صدر ٹرمپ ناراض ہو سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY