آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے چیئرنگ کراس پر دھماکے میں تیرہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہداء میں ڈی آئی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت چھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں،کرائم سین کے ذریعے ہر شہادت اکٹھی کی جا رہی ہے،انھوں نے بتایا حملہ آور آج ٹی وی کی ڈی ایس این جی کی آڑ لے کر پولیس کے تعاقب میں آیا،موقع دیکھ کر دھماکہ کردیا۔آئی جی کا کہناتھا کہ جماعت احرار نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
مشتاق سکھیرا نے آگاہ کیا کہ فارماسیوٹیکل مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوچکے تھے اور مذاکرارت میں سی سی پی او لاہور،سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی زاہد گوندل موجود تھے،جبکہ دھماکہ6بج کر 10منٹ پر ہوا۔
آئی جی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ادارے یک جان ہیں ،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔
ان کا کہناتھا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں دہشتگردوں کا ہر جگہ پر تعاقب کریں گے، سیکیوریٹی فورسز کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ہم دہشتگردوں کا ہرجگہ پیچھا کریں گے،پولیس کی کمٹمنٹ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے،پولیس پورے پاکستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY