اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنوبی شام کے مخدوش حالات پر مشاورت کرے گی۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے اس مشاورتی اجلاس میں خاص طور پر درعا کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔ اس شہر میں جاری شدید بمباری کی وجہ سے حالات بہت تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔ ان حالات کی وجہ سے درعا سے قریب تین لاکھ تیس ہزار شہری نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے اردن سے کم از کم چالیس سے ساٹھ ہزار تک شامی مہاجرین کے لیے سرحد کھول دینے کی درخواست کی ہے۔












