برطانیہ۔علامتی کورونا کے علاج کیلئے ٹیبلٹ کی منظوری

0
544

یو کے میڈیسن ریگولیٹر نے علامتی کورونا وائرس کے علاج کے لیے ٹیبلٹ کی منظوری دے دی۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیبلٹ ایسے مریضوں کو دی جائے گی جن میں مرض کی تشخیص ہوئی ہو۔ ٹیبلٹ “مولنو پراور” فلو کے علاج کے لیے بنائی گئی تھی۔

برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق برطانیہ کورونا کے علاج کے لیے اینٹی وائرل گولی کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ برطانوی ہیلتھ ایجنسی نے مزید کہا کہ امریکی کمپنی کی گولی ہلکے اور درمیانے نوعیت کے انفیکشن والے مریضوں کو دی جائے گی۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے اس حوالے سے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، برطانیہ اینٹی وائرل گولی کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کووِڈ 19 سے متاثرہ افراد اینٹی وائرل گولی گھر پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY