پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں جےایف سیونٹین تھنڈر طیارےپاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف تھے۔ پاک فضائیہ میں بلاک ون اور بلاک ٹو کےطیاروں کی مجموعی تعداد سترسے زائد ہوگئی۔
کامرہ ایئربیس پرایئرفورس کی فورٹین اسکواڈرن میں جےایف سیونٹین تھنڈرطیارے شامل کرنے کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف کوگارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔وزیردفاع نے نئے اسکواڈرن کو اسکواڈرن کلرپیش کیا۔پاک فضائیہ کے چاک وچوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نےفلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کےہمراہ ایف سیونٹین تھنڈر طیارے میں بیٹھ کر اس کا معائنہ کیا۔بعدا ازاں ملکی ترقی وخوشحالی کےلیےدعا بھی کرائی گئی۔پاک فضائیہ کےپاس جےایف سیونٹین تھنڈر بلاک ون اور بلاک ٹو کے مجموعی طیاروں کی تعداد ستر سے زائد ہے












