عراق: رمادی میں خودکش بم حملہ، 14 افراد ہلاک

0
183

عراق میں لڑائی کے نتیجے میں ملکی طور پر بے داخل ہونے والوں کے ایک کیمپ پر اتوار کے روز ایک خودکش بم حملہ ہوا، جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ حملہ صوبہ انبار کے دارالحکومت، رمادی کے مغرب میں 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک کیمپ کیا گیا، جس میں 13 افراد زخمی ہوئے۔

فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

عراقی افواج نے داعش کے شدت پسندوں سے رمادی اور فلوجہ کے شہر واگزار کرا لیے ہیں۔ لیکن، جہادی گروپ کو اب بھی صوبے کے مغربی حصوں پر کنٹرول حاصل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY