بارہویں قسط
خدایا میری مصیبت عظیم ھے ۔میری بدحالی حد سے آگے بڑھی ھوئی ھے ۔میرے اعمال میں کوتاھی ھے۔ مجھے کمزوریوںکی زنجیروں نے جکڑکر بٹھا دیا ھے اور مجھے دور دراز امیدوں نے فوائد سے روک دیا ھے،دنیا نے دھوکہ میں مبتلا رکھا ھے اور نفس نے خیانت اور ٹال مٹول میں مبتلا رکھا ھےمیرے آقا و مولا! تجھے تیری عزت کا واسطہ ۔میری دعاوٴں کو میری بد اعمالیاں روکنے نہ پائیں اور میں
اپنے مخفی عیوب کی بنا پر بر سر عام رسوانہ ھونے پاوٴں۔میں نے تنھا ئیوں میں جو غلطیاں کی ھیں ان کی سزا فی الفور نملنے پائے، چاھے وہ غلطیاں بد عملی کی شکل میں ھو ں یا بے ادبی کی شکل میں،مسلسل کوتاھی ھو یا جھالت یا کثرت خواھشات و غفلت۔خدایا مجھ پرھر حال میں مھربانی فرما اور میرے اوپر تمام معاملات میں کرم فرما۔خدایا۔پروردگار۔میرے پاس
تیرے علاوہ کون ھے جو میرے نقصانات کو دور کر سکے اور میرے معاملات پر توجہ فرماسکےخدایا مولایا۔تونے مجھ پر احکام نافذ کئے اور میں نے خواھش نفس کا اتباع کیا اور اس با ت کی پرواہ نہ کی کہ دشمنشیطان) مجھے فریب دے رھا ھے۔ نتیجہ یہ ھوا کہ اس نے خواھش کے سھارے مجھے دھوکہ دیا اور میرے مقدر نے بھی اس کا سا تھ دے دیااور میں نے تیرے احکام کے معاملہ میں حدود سے تجاوز کیا اور تیرے بہت سے احکام کی خلاف ورزی کر بیٹھا ۔بھر حال اس معاملہ میں میرے ذمہ تیری حمد بجالانا ضروری ھے اور اب تیری حجت ھر مسئلہ میں میرے اوپر تمام ھے اور میرے پاس
،جائے فرار نھیں ھے اور تیری قبولیت معذرت کے علاوہ کوئی پناہ گاہ نھیں ھے۔صرف ایک ھی راستہ ھے کہ تواپنی رحمت کاملہ میں داخل کر لے۔لہٰذا پروردگار میرے عذر کو قبول فرما ۔میری شدت مصیبت پر رحم فرما۔مجھے شدید قید وبند سے نجات عطا فرما۔پروردگار میرے بدن کی کمزوری،اے نیکی کرنے والے! اپنے سابقہ کرم اور گذشتہ احسانات کی بنا پر مجھے معاف فرمادےپروردگار!کیا یہ ممکن ھے کہ میرے عقیدہٴ توحید کے بعد بھی تو مجھ پر عذاب نازل کرے، یا میرے
دل میں اپنے معرفت کے باوجود مجھے مورد عذاب قرار دے کہ میری زبان پر
تیری محبت جاگزیں رھی ھے۔میں صدق دل سے تیری ربوبیت کے سامنے خاضع ھوں۔اب بھلا یہ کیسے ممکن ھے کہ جسے تونے پالا ھے
جسے تونے قریب کیا ھے اسے دور کردے۔جسے تونے پناہ دی ھے اسے راندہٴ درگاہ بنادے اور جس پر تونے مھربانی کی ھے اسے بلاوٴں کے حوالے کردے۔
میرے سردار ۔میرے خدامیرے مولا ! کاش میں یہ سوچ بھی سکتا کہ جو چھرے تیرے سامنے سجدہ ریز رھے ھیں ان پر بھی توآگ کو مسلط کردے گا
سٰجِاور جو زبانیں صداقت کے ساتھ حرف توحید کو جاری کرتی رھی ھیں اور تیری حمد وثنا کرتی رھی ھیں یا جن دلوں کو تحقیق کے ساتھ تیری خدائی
اکا اقرار ھے یا جو ضمیر تیرے علم سے اس طرح معمور ھیں کہ تیرے سامنے خاضع وخاشع ھیں یا جواعضاء و جوارح تیر ے مراکز
عارِعبادت کی طرف ھنسی خوشی سبقت کرنے والے ھیں اور تیرے استغفا ر کو یقین کے ساتھ اختیار کرنے والے ھیں ؛ان پر بھی تو عذاب کرے گا۔
ھر گز تیرے بارے میں ایسا خیال بھی نھیں ھے اور نہ تیرے فضل وکرم کے بارے میں ایسی کو ئی اطلاع ملی ھے ۔
پروردگار اتو جانتا ھے کہ میں دنیا کی معمولی بلا اور ادنیٰ سی سختی کو برداشت نھیں کر سکتا اور میرے لئے اس کی ناگواریاں
قابل تحمل ھیں جب کہ یہ بلائیں قلیل اور ان کی مدت مختصر ھے۔تو میں ان آخرت کی بلاوٴں کو کس طرح برداشت کروں گا
جن کی سختیاں عظیم،جن کی مدت طویل اور جن کا قیام دائمی ھے۔جن میں تخفیف کا بھی کوئی امکان نھیں ھے اس لئے کہ یہ بلائیں
تیرے غضب اور انتقام کا نتیجہ ھیں اور ان کی تاب زمین وآسمان نھیں لاسکتے ،تو میں ایک بندہٴ ضعیف و ذلیل۔
و حقیر ومسکین وبے چارہ کیا حیثیت رکھتا ھوں؟!
خدایا۔ پروردگارا۔ میرے سردار۔میرے مولا! میں کس کس بات کی فریاد کروں اور کس کس کام کے لئے آہ وزاری اور
گریہ وبکا کروں ،قیامت کے دردناک عذاب اور اس کی شدت کے لئے یا اس کی طویل مصیبت اور دراز مدت کے لئے کہ اگر تو نے
ان سزاوٴں میں مجھے اپنے دشمنوں کے ساتھ ملادیا اور مجھے اھل معصیت کے ساتھ جمع کردیا اور میرے اوراپنے احباء اور
ولیاء کے درمیان جدائی ڈال دی ۔تو اے میرے خدا۔میرے پروردگار ۔میرے آقا۔میرے سردار! پھر یہ بھی طے ھے کہ اگر میںتیرے عذاب پر صبر بھی کر لوں تو تیرے فراق پر صبر نھیںکر سکتا۔اگر آتش جھنم کی گرمی برداشت بھی کر لوں تو تیری کرامت نہ دیکھنے کو
برداشت نھیں کر سکتا ۔بھلا یہ کیسے ممکن ھے کہ میں تیری معافی کی امید رکھوں اور پھر میں آتش جھنم میں جلادیا جاوٴں ۔
تیری عزت و عظمت کی قسم اے آقاو مولا! اگر تونے میری گویائی کو باقی رکھا تو میں اھل جھنم کے درمیان بھی
امیدواروں کی طرح فریاد کروں گا۔اور فریادیوں کی طرح نالہ و شیون کروں گااور ”عزیز گم کردہ “کی طرح تیری دوریپر آہ وبکا کروں گا اور تو جھاں بھی ھوگا تجھے آوازدوں گا کہ تو مومنین کا سرپرست، عارفین کا مرکز امید،فریادیوں کا فریادرس۔۔
صادقین کا محبوب اور عالمین کا معبود ھے۔
اے میرے پاکیزہ صفات ،قابل حمد وثنا پروردگار کیا یہ ممکن ھے کہ تواپنے بندہٴ مسلمان کو اس کی مخالفت کی بنا پر جھنم میں
گرفتار اور معصیت کی بنا پر عذاب کا مزہ چکھنے والااور جرم و خطا کی بنا پر جھنم کے طبقات کے درمیان کروٹیں بدلنے والا بنادے
اور پھر یہ دیکھے کہ وہ امید وار ِرحمت کی طرح فریاد کناں اور اھل توحید کی طرح پکارنے والا ،ربوبیت کے وسیلہ سے التماس کرنے والا ھے اور تو اس کی آواز
نہیں ستاخدایا تیرے حلم و تحمل سے آس لگانے والا کس طرح عذاب میں رھے گا اور تیرے فضل وکرم سے امیدیں وابستہ
کرنے والا کس طرح جھنم کے الم و رنج کا شکار ھوگا۔ جھنم کی آگ اسے کس طرح جلائے گی جب کہ تو اس کی آواز کو سن رھا ھوور اس کی منزل کو دیکھ رھا ھو،جھنم کے شعلے اسے کس طرح اپنے لپیٹ میں لیں گے جب کہ تو اس کی کمزوری کو دیکھ رھا ھوگا۔
وہ جھنم کے طبقات میں کس طرح کروٹیں بدلے گا جب کہ تو اس کی صداقت کو جانتا ھے ۔ جھنم کے فرشتے اسے کس طرح جھڑکیں گے
جبکہ وہ تجھے آواز دے رھا ھوگا اور تو اسے جھنم میں کس طرح چھوڑ دے گا جب کہ وہ تیرے فضل و کرم کا امیدوار ھوگا ،ھرگز تیرے بارے
میں یہ خیال اور تیرے احسانات کا یہ انداز نھیں ھے ۔ تو نے جس طرح اھل توحید کے ساتھ نیک برتاوٴ کیا ھے اس کی کوئی مثال نھیں ھے۔
میں تو یقین کے ساتھ کہتا ھوں کہ تو نے اپنے منکروں کے حق میں عذاب کا فیصلہ نہ کردیا ھوتا اور اپنے دشمنوں کو ھمیشہ جھنم
میں رکھنے کا حکم نہ دے دیا ھوتا تو ساری آتش جھنم کو سرد اور سلامتی بنا دیتا اور اس میں کسی کا ٹھکانا اور مقام نہ ھوتا۔
لیکن تو نے اپنے پاکیزہ اسماء کی قسم کھائی ھے کہ جھنم کو انسان و جنات کے کافروں سے پُر کرے گا اور معاندین کو اس میں
ھمیشہ ھمیشہ رکھے گا۔اور تونے ابتداھی سے یہ کہہ دیا ھے اور اپنے لطف و کرم سے یہ اعلان کر دیا ھے کہ ”مومن
اور فاسق برابر نھیں ھو سکتے“۔
تو خدایا ۔مولایا۔ میں تیری مقدر کردہ قدرت اور تیری حتمی حکمت و قضاوت اور ھر محفل نفاذ پر غالب آنے والی عظمت کا حوالہ دے کر
تجھ سے سوال کرتاھوں کہ مجھے اِسی رات میں اور اِسی وقت معاف کردے ۔میرے سارے جرائم،سارے گناہ اور ساری
ظاھری اور باطنی برائیاں اور ساری جھالتیں جن پر میں نے خفیہ طریقہ سے یا علی الاعلان ،چھپا کر یا ظاھر کر کے عمل کیا ھے اور میری
تمام خرابیاں جنھیں تونے درج کر نے کا حکم کراماً کاتبین کو دیا ھے جن کواعمال کے محفوظ کرنے کے لئے معین کیا ھے اور میرے
بِاعضاء و جوارح کے ساتھ ان کو میرے اعمال کا گواہ قرار دیا ھے اور پھر تو خود بھی ان سب کی نگرانی کررھا ھے اور جوان سے مخفی
رہ جائے اس کا گواہ ھے سب کو معاف فرمادے۔یہ تو تیری رحمت ھے کہ تونے انھیں چھپا دیا ھے اور اپنے فضل وکرم سے ان عیوب پر پر
دہ ڈال دیا ھے۔میرے پروردگار اپنی طرف سے نازل ھونے والے ھر خیر و احسان اور نشر ھونے والی ھرنیکی ۔ھر وسیع رزق۔۔
ھر بخشے ھوئے گناہ۔عیوب کی ھر پردہ پوشی میں سے میرا وافر حصہ قرار دے۔
اے میرے رب ۔اے میرے رب۔اے میرے رب۔اے میرے مولا اور آقا! اے میری بندگی کے مالک۔اے
میرے مقدر کے صاحب اختیار۔ اے میری پریشانی اور بے نوائی کے جاننے والے ۔اے میرے فقر و فاقہ کی اطلاع رکھنے والے!
میرے پروردگار ۔اے میرے رب۔اے میرے رب! تجھے تیری قدوسیت ۔تیرے حق اور تیرے عظیم ترین اسماء
و صفات کا واسطہ دے کر یہ سوال کرتا ھوں کہ دن اور رات میں جملہ اوقات اپنی یاد سے معمور کردے۔ اپنی خدمت کی مسلسل توفیق عطا
فرما۔میرے اعمال کو اپنی بارگاہ میں مقبول قرار دے تاکہ میرے جملہ اعمال اور جملہ اوراد (یعنی ورد کی جمع) سب تیرے لئے۔
ھوں۔ اور میرے حالات ھمیشہ تیری خدمت کے لئے وقف رھیں۔میرے مولا۔میرے مالک! جس پر میرا اعتماد ھے اور جس سے میں اپنے حالات کی فریاد کرتا ھوں۔
۔اے رب۔ اے رب۔ اے رب! اپنی خدمت کے لئے میرے اعضاء و جوارح کو مضبوط کر دے اور اپنی طرف رخ کرنے کے لئے میرے ارادہٴ دل کو
مستحکم بنادے۔اپنا خوف پیدا کرنے کی کوشش اور اپنی مسلسل خدمت کرنے کا جذبہ عطا فرما تاکہ تیری طرف سابقین کے ساتھ آگے
بڑھوں اور تیز رفتار افراد کے ساتھ قدم ملا کر چلوں ۔مشتاقین کے درمیان تیرے قرب کا مشتاق شمار ھوں اور مخلصین کی طرح تیری
قربت اختیار کروں۔صاحبان یقین کی طرح تیرا خوف پیدا کروں اور مومنین کے ساتھ تیرے جوار میں حاضری دوں۔
اخدایا جو بھی کوئی میرے لئے برائی چاھے یا میرے ساتھ کوئی چال چلے تو اسے ویساھی بدلہ دینا اور مجھے بہترین حصہ پانے
والا ،قریب ترین منزلت رکھنے والا اور مخصوص ترین قربت کا حامل بندہ قرار دینا کہ یہ کا م تیرے جود وکرم کے بغیر نھیں ھو سکتا۔
خدایا میرے اوپرکرم فرما۔اپنی بزرگی سے، رحمت نازل فرما اپنی رحمت سے میری زبان کو اپنے ذکر سے گویا فرما۔
میرے دل کو اپنی محبت کا عاشق بنادے اور مجھ پر بہترین قبولیت کے ساتھ احسان فرما۔
عَثْمیری لغزشوں سے در گذرفرما۔تو نے اپنے بندوں پر عبادت فرض کی ھے ۔انھیں دعا کا حکم دیا ھے
اوران سے قبولیت کا وعدہ فرمایا ھے۔
اب میں تیری طرف رخ کئے ھوئے ھوں اور تیری بارگاہ میں ھاتھ پھیلائے ھوں ۔تیری عزت کا واسطہ میری
دعا قبول فرما، مجھے میری مراد تک پھنچادے۔ اپنے فضل وکرم سے میری امیدوں کو منقطع نہ فرمانا۔ مجھے تمام
دشمنان جن وانس کے شر سے محفوظ فرمانا۔
اے بہت جلد راضی ھوجانے والے ! اس بندہ کو بخش دے جس کے اختیار میں سوائے دعا کے کچھ نھیں ھے کہ توھی ھر شے کا
صاحب اختیار ھے۔اے وہ پروردگار جس کانام دوا،جس کی یاد شفا اور جس کی اطاعت مالداری ھے، اس بندہ پر رحم فرماجس کا سرمایہ فقط
یٰامیداور اس کا اسلحہ فقط گریہ ھے، اے کامل نعمتیں دینے والے ۔ اے مصیبتوں کو رفع کرنے والے اور تاریکیوں میں وحشت زدوں کو
روشنی دینے والے ۔محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور میرے ساتھ وہ برتاوٴ کر جس کا تواھل ھے۔اپنے رسول اور ان کی مبارک ”آل
آئمہ معصومین(ع)“پر صلوات و سلام فراوان نازل فرما۔
دعا مانگتے ہوئے اسے اتنی دیر ہو گئی تھی اسے پتہ ہی نہیں چلا اسے جائے نماز پر بیٹھے فخر کی آذان کی آواز بلند ہونے لگیں دعا مانگتے ہوئے اس کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا اور ہچکی بندھ گئی تھی…….
وہ جائے نماز سے اٹھی اور تازہ وضو کیا اللّٰہ کے ساتھ اتنی دیر تک باتیں کرنے سے اسے اپنا آپ بہت ہلکا محسوس ہونے لگا…….
صبح جمعہ تھا اور جمعے کی نماز کے بعد ان مدینہ منورہ سے مکہ کی طرف واپسی تھی فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد وہ ہوٹل واپس نہیں گئے تھے وہ مسجد نبوی (ص) گھومنے لگے
مسجد میں بہت سے لوگ نازو نیاز بانٹ رہے تھے وہاں ہر وقت کھانا تقسیم ہوتا ہے وہ سوچ رہی تھی کہ واقعی مدینہ ایسی جگہ ہے جہاں کوئی بھو کا نہیں رہتا
وہ جب مسجد کی پچھلی جانب گئی جہاں صحابہ ستہ کا مقام ہے(مسجد نبویؐ میں حجرۂ شریفہ کے پیچھے ایک چبوترہ بنا ہوا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں وہ مسکین وغریب صحابہ کرامؓ قیام فرماتے تھے جن کا نہ گھر تھا نہ در، اور جو دن ورات ذکر وتلاوت کرتے اور حضور اکرم کی صحبت سے مستفیض ہوتے تھے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اسی درسگاہ کے ممتاز شاگردوں میں سے ہیں۔ اصحاب صفہ کی تعداد کم اور زیادہ ہوتی رہتی تھی،کبھی کبھی ان کی تعداد80 تک پہنچ جاتی تھی۔ سورۃ الکہف کی آیت نمبر28 انہی اصحاب صفہ کے حق میں نازل ہوئی، جس میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم کو ان کے ساتھ بیٹھنے کاحکم دیا۔)
وہاں بہت سے بچے کھیل رہے تھے اک بچے نے اسکا ہاتھ پکڑا اس کا ہاتھ چوما اور اسے ایک چاکلیٹ دی… وہ کہنے لگا تم بہت اچھی ہو…. آسمان کی طرف منہ کر کے کہنے لگا وہ تم سے بہت محبت کرتا ہے…..
انوشے نے اس بچے کو سر پر ہاتھ پھیر کر پیار کیا…….
آج ان واپسی تھی وہ بہت اداس تھی مگر اس بچے کی بات سن کر وہ خوش ہو گئی بچے تو معصوم ہوتے ہیں …ہاں میرا اللّٰہ واقعی مجھ سے بہت پیار کرتا ہے….
عمرہ کرنے کے بعد انہوں نے تھوڑی دیر حرم شریف میں قیام کیا اور پھر غار حرا کی زیارت کے لیے چلے گئے (اللہ کے رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اِعلانِ نبوت سے قبل اِسی غارِحرا میں ذِکروفِکر اور عِبادت میں مشغول رہا کرتے تھے۔ غارِحراکوخاص کرنے کی وجہ امام احمد بن محمد قَسْطَلَّانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں: آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے عبادت کرنے کے لئے غارِ حرا كو اس لئے خاص فرمایا کہ اس غار کو دیگر غاروں پر اضافی فضیلت حاصل ہے کیونکہ اس میں لوگوں سے دوری، دِل جمعی کے ساتھ عبادت اور بَیْتُ اللہ شریف کی زیارت ہوتی تھی، گویا غارِ حرا میں آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کیلئےتین عبادتیں جمع ہوگئیں: تنہائی، عبادت اور بَیْتُ اللہ کی زیارت جبکہ دیگر غاروں میں یہ تین باتیں نہیں غارِحراکی لمبائی، چوڑائی و مسافت غارِحراچار گز لمبا اور دو گز چوڑا ہے، یہ غارجبلِ حرا میں قبلہ رُخ واقع ہے،اسے جبلِ نور بھی کہتے ہیں،) غار کی سیڑھیاں بہت زیادہ ہیں بہت سے لوگ اتنی اونچائی نہیں چڑھ سکتے آنا بی بھی سیڑھیاں نہ چڑھ پائیں….
وہ کہنے لگیں کہ میں یہیں تم لوگوں کا انتظار کرتی ہوں تم لوگ زیارت کر آؤ میرے لئے دعا کرنا…..وہ دونوں باپ بیٹی سیڑھیاں چڑھنے لگے راستے میں انہیں مختلف جگہوں پر بہت سے غیر ملکی نظر آئے جو گھر سے تو کمانے کی غرض سے آئے ہوئے تھے مگر ادھر آ کر…….
بہر حال وہ غار تک پہنچے وہاں بہت ہجوم تھا سب کی کوشش تھی کہ وہ غار حرا کے اندر نوافل ادا کر سکیں…. ان لوگوں نے بھی نوافل ادا کئے اور واپس لوٹ آئے کیونکہ انا بی ان کا انتظار کر رہی تھیں….
غار حرا کے سفر میں واپسی کے دوران آنا بی کی طعبیت بہت خراب ہو گئی…..انا بی کو عمرہ مکمل کروانے کے بعد وہ لوگ جلد ہوٹل واپس لوٹ گئے… اس نے آنا بی کو عمرہ وہیل چیئر پر ہی کروایا…….
انا بی میں آپ کو ہاسپٹل لے جاتی ہوں جب انوشے نے دیکھا کہ ان کی طعبیت سنمبھل نہیں رہی…نہیں بیٹی میں ٹھیک ہوں.. بس تھوڑی تھکاوٹ ہے بوڑھی ہو گئی ہوں نا ہڈیوں میں جاں نہیں رہی…. وہ ان کی بات سن کر خاموش ہو گئی مگر مطمئن نہیں ہوئی…
صبح فجر کی نماز پڑھ کر اس نے جلال صاحب کو ہوٹل انا بی کے پاس چھوڑا اور خود ہسپتال ڈھونڈنے لگی وہ کافی دیر تک مکہ کی گلیوں میں اور سڑکوں پر ہسپتال ڈھونڈنے کے لیے ماری ماری پھرتی رہی ان کی رہائش کے قریب اسے کوئی ہسپتال نہیں ملا …….
وہ کافی دیر کے بعد ہسپتال ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئی وہ ہوٹل واپس آئی اور انا بی کو لے کر ہسپتال چلی گئی بابا آپ ادھر ہی رکیں میں انا بی کو لے جاتی ہوں. آپ کی بونیر خراب نہ ہو جائے آپ پریشان نہ ہوں یہ تو میرے نبی (ص) کا پیارا مکہ ادھر مجھے کچھ نہیں ہو گا… اس نے ٹیکسی لی اور آنا بی کو لے کر ہسپتال پہنچی…..
معائنے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں انہیں تھوڑا معدے کا مسئلہ ہے ٹریٹمینٹ ہونے کے بعد آنا بی کی حالت بہتر ہو گئی وہ تقریباً مغرب تک ان کو لے کر واپس آ گئی
ان کی دو دن کے بعد پاکستان واپسی تھی.. فخر کی نماز کے بعد اس کا حرم شریف میں کوئی چکر نہیں لگا وہ آنا بی کی تیمارداری میں لگی رہی کچھ نمازیں اس نے ہسپتال میں پڑھیں اور عشاء کی نماز اس نے ہوٹل میں ہے ادا کی…جلال صاحب نے اس سے کہا کہ تم جاؤ فخر کی نماز ادا کر آؤ میں انا بی کے پاس رکتا ہوں اور ویسے بھی ان کی طبیعت اب کافی بہتر تھی جب وہ تہجد کے لیے وضو کر رہی تھی اس نے جلال صاحب کو انا بی کی دوائی کے بارے میں سمجھایا کہ کونسی کب دینی ہے
وہ حرم شریف چلی گئی ان نے سارا دن اللّٰہ کے گھر اس کی مہمان بن کر گزارا اس نے ہر نماز کے بعد طواف کیا اور مسجد کے چھت پر موجود. کبوتروں کو دانہ ڈالا کافی دیر تک وہ ان کے پاس بیٹھی رہی
مغرب کے قریب جلال صاحب نے اسے فون کیا اور بتایا کہ انا بی کی اب کافی حد تک سنبھل گئی ہے اور وہ حرم شریف میں انا چاہتی ہیں… وہ سن کر کافی مطمئن اور خوش ہوئی….
بابا میں مغرب کی نماز ادا کر کے آتی ہوں اور آپ لوگوں کو ساتھ لے آتی ہوں وہ مغرب کے بعد ہوٹل واپس جا رہی تھی تو اس کی ملاقات انہی دونوں بوڑھے میاں بیوی سے ہوئی وہ انہیں ہوٹل ساتھ لے کر آئی….
بابا دیکھیں تو کون آیا ہے….وہ لوگ سب سے ملکر بہت خوش ہوئے
وہ آنا کو گلے ملتے ہوئے کہنے لگی شکر ہے اللّٰہ کا کہ آپ ٹھیک ہو گئیں ہیں ورنہ آپ نے تو ڈرا ہی دیا تھا… بس میرا بچہ اب عمر بھی تو ہو گئی ہے نا اب اگلے گھر کی تیاری ہی ہے بڑی حسرت تھی کہ اللّٰہ اپنے در پے بلائے یہ حسرت بھی پوری ہو گئی… اب بس تمہیں باقی دلہن بنا دیکھ لوں….
انا بی چلیں چھوڑیں یہ سب اٹھیں ہم لوگ مسجد چلتے ہیں جو وقت ادھر رہ گیا ہے اسے زیادہ سے زیادہ اللّٰہ کے گھر میں گزار لیں….
وہ سب عشاء کی نماز کے لیے حرم شریف چلے گئے …طواف کیا اور بیٹھ کر ذکر کرتے ہوئے عشاء کی نماز کا انتظار کرنے لگے….انوشے مقام ابراہیم علیہ السلام کے قریب چلی گئی اور وہاں نوافل ادا کرنے لگی….
عشاء کی نماز پڑھ کر جب جلال صاحب انا بی کے پاس آ کر بیٹھ گئے …جلال بیٹا چلو واپس چلیں میں تھک گئی ہوں اب نہیں بیٹھا جا رہا… آپ رکیں میں انوشے کو بلا کر لاتا ہوں..
کافی دیر ڈھونڈنے کے بعد وہ انہیں نہیں ملی کعبہ کے قریب ہجوم بہت تھا وہ اوپر والی منزل پر چلی گئی تھی شاید اس لیے بھی جلال صاحب کو نظر نہیں آئی…. وہ واپس آنا بی کے پاس آئے انہوں نے بتایا کہ وہ نہیں ملی وہ اپنا فون بھی انا بی کے پاس چھوڑ آئی تھی……
کیا مطلب نہیں ملی وہ اگر راستہ بھول گئی تو… انا بی یہ اللّٰہ کا گھر ہے اوریہاں انسان راستہ بھولتا نہیں بلکہ راستے پر واپس آ جاتا ہے اور وہ کبھی راستہ نہیں بھولے گی اس نے راستہ تلاش کر لیا ہے اور شکر ہے جو راستہ اس نے چنا ہے وہ بہترین راستہ ہے…
اسے کسی چیز کی پرواہ نہیں تھی وہ مسجد کے بالائی چھت پر بلکل کعبہ کے سامنے بیٹھی تھی وہ ساری رات بیت اللہ شریف کو دیکھتی رہی… اس کے پاس بیٹھی عورت نے پوچھا کہ کیا وہ مصر سے تعلق رکھتی ہے…. نہیں نہیں میں پاکستانی ہوں…. تمہارے نین نقش بلکل مصری عورتوں جیسے ہیں… وہ اس کی بات پر مسکرا دی. ……
اس نے وہ ساری رات اللہ کے گھر میں اس کے گھر کے سامنے بیٹھ کر گزاری یہ اس کی زندگی کی سب سے حسین رات تھی…اس نے اپنے رب کو اس رات پا لیا تھا… وہ فجر کی نماز پڑھ کر واپس ہوٹل آئی…..
بیٹی کدھر رہ گئی تھی انا بی نے اس سے پوچھا…. انا بی بس اللّٰہ سے باتیں کرتے ہوئے وقت کا پتہ ہی نہیں چلا کہ کب صبح ہو گئی…..
آج عصر کے بعد ان کی پاکستان واپسی تھی ان لوگوں کی تیاری مکمل کر لی تھی سب بوجھل دل تھے کیوں کہ یہ ایسی جگہ ہے جہاں کوئی جا کر واپس نہیں آنا چاہتا …..مگر زندگی ادھر رک تو نئی جاتی بہت سی نئی منزلیں اور راہیں اس کی منتظر تھیں…..
ان سب نے اپنی مکہ میں آخری نماز مسجد کے باہر ادا کی کیونکہ گاڑی آنے والی تھی نماز ادا کرنے کے بعد وہ بھاگتی ہوئی مسجد کے اندر گئی اس نے آن زم زم سے پانی کی بوتل بھری اور تیزی سے باہر نکلی وہ لوگ ہر دفعہ باب عبدلعزیز سے داخل ہوتے تھے مگر جلدی میں وہ باب فہد سے باہر نکل گئی…
جب وہ باہر نکلی تو اسے ایسے لگا جیسے وہ کسی دوسرے شہر نکل آئی ہو آخر وہ پوچھتے پوچھتے سڑک پر نکل آئی سب لوگ گاڑی میں جدہ ائیر پورٹ جانے کے لئے سوار تھے بس اسی کا انتظار تھا… واپسی کا سفر شروع ہو چکا تھا..
وہ تقریبا دن گیارہ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے ایک گاڑی میں سویرا اور اس کی فیملی اور دوسری میں سکندر حیات اور جلال صاحب کے کچھ دوست آئے تھے انوشے اور انا بی سویرا لوگوں کی گاڑی میں اور جلال صاحب اپنے دوستوں کے ساتھ سوار ہو گئے
کچھ دن ملنے ملانے میں گزر گئے وہ اب بلکل مطمئن تھی وہ نارمل زندگی کی طرف لوٹنے لگی تھی…. جلال صاحب آپ کے عمرہ پر جانے سے پہلے میں نے آپ سے کچھ عرض کی تھی… سکندر حیات اپنی بیگم کے ساتھ ان کی طرف اک بار پھر انوشے کے لیے سوالی بن کر آئے تھے…
سکندر حیات اپنے بیٹے کے فعل سے بلکل بے خبر تھے… وہ واقعی بدل چکا ہے یا پھر اس کا کوئی اور مقصد ہے اس کے پیچھے…
ٹھیک ہے سکندر صاحب ہمیں آپ کے بیٹے کے رشتے پر کوئی اعتراض نہیں ٹھیک ہے پھر آج جمعہ ہے اگلے جمعے کو ہم منگنی کی رسم کرنے آئیں گے منگنی کیوں ہم نکاح کریں گے زاہدہ بیگم بول پڑی…..
کیا انا بی نے اس کی بات سن کر کہا مطلب ابھی ہم نکاح کر لیتے ہیں اور رخصتی دو ماہ تک کر لیں گے…. ہم آپ کو کل بتائیں گے اس بارے میں….. وہ لوگ چلے گئے…
سویرا کا فون آیا انکل میری شادی میں وقت کم رہ گیا ہے اور میری بہت ساری شاپنگ رہتی ہے.. جو میں نے انوشے کے ساتھ کرنی ہے آپ اسے بھیجیں تاکہ میں وقت پر اپنا سارا کام مکلمل کر سکوں….
بیٹا آپ شام کو گھر آئیں آپ سے اک ضروری بات بھی کرنی ہے جی انکل میں آجاؤں گی سب خیریت تو ہے نا… جی بیٹا سب خیریت ہے….. جلال صاحب نے اس بات کی….
جب وہ شام کو آئی تو جلال صاحب نے اس سے انوشے کے رشتے کے بارے میں بات کی وہ حیران رہ گئی کہ اتنی جلدی فیصلہ کر لیا… نہیں بیٹا اتنی جلدی نہیں کیا بلکہ کافی عرصے سے سکندر حیات اپنے بیٹے کے لئے آ رہے تھے اور خاندان بھی دیکھا بھالا ہے میرا…
انوشے تم تو یوسف سے محبت کرتی ہو نا تو پھر اس رشتے کے لئے کیسے ہاں کر دی اس وقت وہ بس انوشے کے پاس بیٹھی تھی تو اس نے انوشے سے کہا… ہوں نہیں میں نے اس سے محبت کی تھی اب نہیں ہے… جھوٹ… محبت تو ہے کا صیضہ ہے اور یہ ہمیشہ رہنے کے لیے ہوتی ہے اس کا تھا یا تھی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا…
انوشے محبت نہیں مرتی یہ زندہ رہتی ہے مت ڈالو خود کو آزمائش میں تم اپنے بابا سے بات تو کرتی وہ تمہاری خوشی تمہارے قدموں میں لا کر رکھ دیتے
کیا کہا قدموں میں…. پاگل محبت تو اک مقدس رشتہ ہے اور اس کی جگہ قدموں میں نہیں بلکہ روح میں سرائیت کر جانے کی ہوتی ہے.. محبت قدموں میں نہیں گرتی بلکہ یہ تو بڑے بڑے شاہوں کو اپنے قدموں میں گرا دیتی ہے اور جومحبت آپ کو رب کے سامنے جھکا دے وہ تو عبادت بن جاتی ہے اور پھر محبوب اللّٰہ ہوتا ہے اور انسان اس کے سامنے جھکا ہوا ہی اسے پسند ہے…..
وہ تمہاری چاہت ہے…. سویرا اسے قائل کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ وہ اپنے بابا سے یوسف کے بارے میں بات کرے… چاہت… پاگل یہ دنیا ہے جنت نہیں جہاں جو چاہو وہ مل جائے یہ دنیا ہے یہاں صبر کی بھٹی میں جل کر کندن بننا پڑتا ہے تا کہ جنت میں جا کر جو چاہو وہ پا سکو انوشے بڑے اطمینان سے اس کی بات کا جواب دے رہی تھی…
انوشے تم ایسی کب سے ہو گئی تم اتنی بڑی بڑی باتیں کب سے کرنے لگی… بس جب اللّٰہ انسان کو ہدایت دے اور اللّٰہ کا شکر ہے میں بہت مطمئن ہوں…
حماد لینے آ رہا ہے میں چلتی ہوں تم کل تیار رہنا شاپنگ پر جانے کے لئے ساتھ ہی تم اپنی بھی کر لینا وہ مسکرا دی…….
اس نے سویرا کے ساتھ ملکر اس کی شادی کی شاپنگ کی اس نے سویرا کے لیے سرخ رنگ کا لہنگا پسند کیا…. سرخ رنگ…. ثانیہ نے ناک چڑھائی… دلہن تو سرخ رنگ میں ہی اچھی لگتی ہے باقی تم لوگوں کو جو اچھا لگے… ٹھیک ہے مجھے یہی لینا ہے اور ہاں سویرا اس کی قیمت بھی میں ہی ادا کروں گی یہ میری طرف سے شادی کا تحفہ ہے…
تم پہلے ہی اتنا کچھ لے کر آئی ہو جب تم عمرہ کر کہ آئی…تو کیا… تم میری اکلوتی اور بیسٹ فرینڈ ہو…. تو کیا میں تمہارے لئے اتنا بھی نہیں کر سکتی…. ؟؟؟نہیں ایسی بات نہیں ہے.. مگر… بس پھر اگر مگر کچھ نہیں …سویرا چپ ہو گئی…. اچھا آپی آپ نے اپنے نکاح کا جوڑا نہیں لینا سویرا آپی کی شادی سے پہلے آپ کا نکاح ہے تو پہلے تو آپ کی شاپنگ کرنی چاہیے تھی…..تو اب کر لیتے ہیں… کیوں انوشے… سویرا نے کہا… نہیں آج نہیں اب میں تھک گئی ہوں… کل پھر آ جائیں گے.. ..
ہاں سویرا آپی انوشے آپی صیح کہ رہی ہیں اب کچھ کھاتے ہیں اور پھر واپس چلتے ہیں… پیٹو… ہر وقت کھانے کی پڑی رہتی ہے تمہیں… انوشے اسے چھیڑتے ہوئے بولی….ان لوگوں نے ریستوران سے کھانا کھایا اور گھر کی راہ لی…
بیٹا بہت دیر نہیں لگا دی آنے میں اور کچھ لگتا ہے تم نے کچھ بھی نہیں خریدا اپنے نکاح کے لیے بیٹی تم اس رشتے سے خوش نہیں ہو کیا اگر کوئی ایسی بات ہے تو بتا دو کوئی زبردستی نہیں.. … انا بی سوال کے جواب میں وہ کہنے لگی آپ خوامخواہ پریشان ہو جاتی ہیں ایسی کوئی بات نہیں مجھے آپ اور بابا کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں… .
بس سویرا کی شاپنگ کرتے اتنی دیر لگ گئی آپ پریشان نہ ہوں کل جا کر لے آؤں گی… وہ اگلے دن سویرا کے ساتھ اپنے نکاح کی شاپنگ کرنے گئی عون نے باپ سے کہا تھا کہ انوشے اس کے ساتھ چلے وہ اس کو نکاح کی شاپنگ کروا دے گا لیکن انوشے نے کہا کہ وہ نہیں جانا چاہتی نکاح سے پہلے اس کے ساتھ کہیں بھی….
انوشے تم اس کے بغیر رہ لو گی …کس کے بغیر… وہ حیرانی سے بولی…. ایسے کیا دیکھ رہی ہو سویرا…..
انسان اپنی پہلی محبت کبھی نہیں بھولتا انوشے….. دیکھو سویرا اگر کوئی ہمیں چھوڑ کر چلا جائے تو ہم زندہ رہ سکتے ہیں کوئی کسی کے بغیر نہیں مرتا.. زندگی رک نہیں جاتی ہاں اک خلا پیدا ہو جاتا ہے.. اور اس خلا کو کوئی نہیں بھر سکتا.. انسان اس خلا کو پورا کر ہی نہیں سکتا انوشے…. تم کیسے رہو گی اس کے بغیر… تم تو اس سے بے پناہ محبت کرتی ہو…سویرا انسان سب کے بغیر رہ سکتا ہے.. ہاں اگر انسان اللّٰہ سے دور ہو جائے تو وہ زندہ نہیں رہ سکتا اگر سانس چل بھی رہی ہو نا تب بھی انسان زندہ نہیں ہوتا… کیونکہ اللّٰہ سے دور ہو کر انسان کی روح پیاسی ہو جاتی ہے اور جب روح پیاسی ہو تو صرف سانس لینے کو آپ زندگی کی علامت نہیں کہ سکتے…
تو پھر کسی کے چلے جانے سے یا کسی کے بغیر رہنے سے آپ ڈرتے کیوں ہو۔۔۔۔؟؟؟ جو آرہا ہے اسے آنے دیجئیے جو چلا گیا اس میں حکمت تھی جو آرہا ہے اس میں رب عزوجل کی مرضی ہے…سویرا کے پاس اس کی باتوں کا کوئی جواب نہیں تھا
انوشے تم ہمیشہ مجھے لا جواب کر دیتی ہو… کل تمہارا نکاح ہے میری اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ تمہارا نصیب بہت اچھا کرے اللّٰہ کرے جو تمہاری زندگی میں شامل ہو رہا ہے وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اگر وہ تمہارے حق میں بہتر نہیں تو وہ کچھ ایسا معجزہ کر دے کہ تمہیں اس سے محفوظ کر دے… میرا دل مطمئن نہیں ہے انوشے تمہارے اس رشتے سے پتہ نہیں مجھے کیوں لگتا ہے کہ تمہاری شادی کوئی نہیں ہونی اس سے…
مجھے تو اس کی ماں بھی عجیب سی لگی عجیب سے لوگ ہیں اور حماد بھی کہہ رہا تھا کہ اس لڑکے کی کوئی اچھی ریپوٹیشن نہیں انکل کو پتہ نہیں کیا پسند آیا اس میں… ہاں مجھے پتہ ہے لیکن اب وہ ایسا نہیں رہا وہ بدل گیا ہے… اللّٰہ کرے ایسا ہی ہو لیکن میرا دل نہیں مانتا سویرا نے انوشے کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا….
وہم مت پالو اللّٰہ کبھی اپنے بندے کے ساتھ برا نہیں کرتا…اب چلیں انوشے سویرا کو شاپنگ سینٹر سے باہر کھینچتے ہوئےبولی….
آج جمعہ کا دن تھا وہ فجر کی نماز پڑھ کر دعا مانگنے لگی…اے اللّٰہ میں نے اپنا آپ تجھے سونپ دیا ہے بے شک تیرے فیصلے بہترین ہوتے ہیں مجھےتجھ پریقین ہےکہ تیرافیصلہ میرےحق میں بھی بہترین ہو گا بس مجھے کبھی تنہا مت چھوڑنا بے شک تو بہترین وارث ہے…
وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی اس نے ہلکے گلابی رنگ کی میکسی پہنی تھی آنا بی کی تو اس پر نظر ہی نہیں ٹھہر رہی تھی… اللّٰہ میری بچی کو نظر بد سے بچائے انہوں نے اس کے سر سے پیسے وارتے ہوئے کہا…
جمعہ کی نماز کے بعد نکاح تھا… باراتیوں میں سکندر حیات کے قریبی رشتہ دار اور کچھ جلال صاحب اور سکندر حیات کے باہمی دوست تھے… نماز کے بعد نکاح خواں جلال صاحب کے ساتھ آئے…..
نیک کام میں دیر کیسی کیوں نہ نکاح شروع کیا جائے… جی جی بلکل… ابھی نکاح شروع ہوا تھا کہ اک آدمی زبردستی مین گیٹ سے اندر داخل ہوا اسے روکنے کی بہت کوشش کی گئی مگر وہ با ضد تھا کہ مجھے اندر جانے دو ورنہ بہت برا ہو جائے گا…
جلال صاحب شور کی آواز سن کر باہر آئے انہوں نے اشارہ کیا کہ اسے اندر آنے دیا جائے… جب وہ اندر داخل ہوا تو اس نے بتایا کہ انوشے بی بی کو اغوا کرنے میں عون حیات کا ہی ہاتھ تھا اور اس کے ارادے اچھے نہیں تھے….
اس کا یہ کہنا تھا کہ ادھر اک طوفان مچ گیا.. کیا بکواس کر رہے ہو میں تو تمہیں جانتا تک نہیں… بلکل آپ مجھے نہیں جانتے مگر آپ کے دوستوں نے مجھے پیسے دئیے تھے میں مجبور تھا میری بیٹی بیمار تھی اور میرے پاس دوائی کے پیسے تھے نہ ہسپتال جانے کے.. ٹی ٹی آپ ٹھیک کہتی تھی کہ اللّٰہ کی لاٹھی سے بچو بے آواز ہوتی ہے مگر لگتی بہت زور سے ہے
اس دن اگر میں آپ کو وہاں سے بھگا کر اپنے گھر نہ جاتا تو وہ کمینے میری بیوی کو نہ چھوڑتے… اور میں کہیں کا نہ رہتا بی بی آپ کی دعائیں میرے کام آ گئیں ورنہ پتہ نہیں کیا ہوتا… بڑی مشکل سے وہاں سے نکلے تھے ہم لوگ…. صاحب آپ کی بیٹی بہت نیک ہے اور بلکل پاکیزہ ہے بے داغ……
سویرا نے اس سارے معاملے کو دیکھتے ہوئے پولیس کو فون کر دیا تھا سکندر حیات تو مارے شرمندگی کے زمین میں گھڑے جاتے تھے انہیں تو اس بات کا اندازہ تک نہیں تھا کہ عون ایسا کر سکتا ہے…
پولیس اس سے پہلے کے عون کو گرفتار کرتی… رک جائیے انسپکٹر صاحب… میرے رب نے میری پاک دامنی ثابت کر دی اور مجھے مزید نقصان سے بچا لیا… میں اسے معاف کرتی ہوں…
یہ کیا کہہ رہی ہو بیٹی… انا کے سوال پر وہ بولی… معافی سے بڑی کوئی سزا نہیں ہوتی… عون حیات میری اک بات یاد رکھنا کہ کبھی رب کے ساتھ چال مت چلنا ورنہ جب وہ چال چلنے پر آتا ہے تو چاروں خانے چت ہو جاتے ہیں… اور انسان نہ اس دنیا کا رہتا ہے اور نہ اس دنیا کا.. دیکھو اس نے مجھے تمہارے شر سے بچا لیا…
اب تم اپنے لیے دعا کرو کہ جب تم اک بیٹی کے باپ بنو تو اللّٰہ اسے بھی کسی کے شر سے محفوظ رکھے… میں تمہیں بدعا نہیں دے رہی بس اللّٰہ کرے تمہاری کرنی تمہارے سامنے نہ آکر کھڑی ہو جائے….
انوشے کی باتیں عون حیات کے جسم کو چیرتی ہوئی اس کی روح پر وار کر رہی تھیں.. وہ تاب نہ لا سکا… بس کرو انوشے جلال بس کرو وہ گھٹنوں کے بل گر گیا مجھے معاف کر دو میں غرور میں اندھا ہو گیا تھا… تم نے میری آنکھوں پر پڑا تکبر کا پردہ ہٹا دیا… جلال صاحب نے بھی اسے معاف کر دیا… وہ وہاں سے پرانے عون حیات کو مار کر نکلا تھا بابا وعدہ کرتا ہوں ایک اچھا بیٹا بن کر دکھاؤں گا…. آج انوشے بہت خوش تھی… اور سویرا یہ سوچ کر خوش ہو کر خوش تھی کہ انوشے تم یوسف جیسا شریک حیات ہی deserve کرتی ہو اور مجھے یقین ہے کہ تم دونوں ک کے لیے بنے ہو
سب بہت خوش تھے کہ انوشے اک ایسے انسان کے ساتھ نہیں رشتے میں نہیں باندھی گئی جو اس کے قابل نہیں تھا… اللّٰہ جن کو چن لیتا ہے پھر انہیں گرنے نہیں دیتا زمینی خداؤں کے سامنے اسے باجی فاطمہ کی بات یاد آگئی تو اس نے شکر ادا کیا….
انکل کل میری مائیوں ہیں اور انوشے ابھی تک نہیں آئی تھی …اب میں اسے لینے آئی ہوں اور یہ میری رخصتی تک ادھر ہی رہے گی… ٹھیک ہے بیٹا لے جاؤ اور آپ لوگ…. کب آئیں گے… ہم لوگ مائیوں کی تقریب سے پہلے پہنچ جائیں گے تم فکر مت کرو… انکل پکا… جی بلکل پکا…. وہ اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے مسکرا کر بولے… چلو انوشے چلیں…
آج مائیوں تھیں سب لوگ بہت تیار ہوئے تھے سویرا کی بہنیں اور اس کی کزنز بہت اچھے اور کام دار ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھیں… انوشے نے سلک کا ہلکے پیلے رنگ کا سوٹ اور اس پر ملٹی رنگوں کے شیشوں سے کڑھا ہوا ڈوپٹہ لیا ہوا تھا… اس کا چہرہ میک اپ سے بلکل عاری تھا اس کے باوجود وہ سب سے خوبصورت اور نمایاں لگ رہی تھی…
لڑکے والے مہندی لے کر آ چکے تھے… انوشے سویرا کے ساتھ کمرے میں ہی بیٹھی رہی باہر نہیں گئی اسے شور شرابہ بلکل اچھا نہیں لگتا تھا… مہندی آئی ضرور تھی لیکن کسی نے بھی تہذیب کے دائرے کو نہیں پھلانگا تھا.
وہ کھڑکی کی طرف لپکتے ہوئے بولی میری مہندی آئی ہے اور میں ہی نہ دیکھوں…. جب وہ کھڑکی کے پاس آ کر کھڑی ہوئی تو وہ جیسے سکتے میں آگئی
مہندی لانے والوں میں کیپٹن یوسف سب سے نمایاں تھا اسے اس وقت اپنی شادی سے زیادہ یوسف کے ملنے کی خوشی ہو رہی تھی….
وہواپس انوشےکی طرف بھاگی اٹھو ادھر آؤ تم جانتی ہو میں نے ابھی کسے دیکھا… کسے… اسے… اسے کسے… پہیلیاں کیوں بجھوا رہی ہو وہ اسے کھینچتی ہوئی کھڑکی کے پاس لے آئی لیکن ان کی تکرار میں تمام لوگ گھر کے اندر داخل ہو چکے تھے…
باہر لان میں اک طرف مرد حضرات کے بیٹھنے کا انتظام تھا اور دوسری طرف عورتوں کے بیٹھنے کا… تم کس کی بات کر رہی ہو سویرا کون تھا ادھر تو کوئی بھی نہیں… نہیں وہ یہیں تھا…
میری آنکھیں دھوکا نہیں کھا سکتیں اسے پہچاننے میں.. ارے بتاؤ تو سہی کون.. انوشے وہ کیپٹن یوسف تھا… سویرا تمہاری شادی ہے اور تم اتنی خوش ہو کہ خوشی کے مارے تمہارا دماغ کام نہیں کر رہا… چلو ادھر آ کر بیٹھو….
مہندی کا فنکشن لڑکے اور لڑکی کو اکٹھے بٹھا کر کرنے کی غرض سے نکاح مائیوں کی شام ہی کر دیا گیا… جب لڑکے کی طرف سے گواہ ہاں آئے تو اک فیصل کے ابو اک اس کے چچا اور تیسرا اس کا جگری یار کیپٹن یوسف… انوشے سویرا کے پاس بیٹھی تھی…..
یوسف کو دیکھ کر اس نے نظریں چرا لیں اس کی سانس ساکن تھی وہ کیسے دیکھتی اس کی طرف… وہ تو کسی اور کا تھا اور وہ کسی کے حق پر ڈاکا کیسے ڈال سکتی تھی….
اسے لگا جیسے یوسف نے اسے دیکھا نہیں اور اگر دیکھ بھی لیا ہوا تو کون سا پہچانا ہو گا وہ تو اسے یا بھی نہیں ہو گی اور کیوں وہ اسے یاد رکھتا وہ اس کے لئے جب اتنی اہم تھی….
اس نے اپنا سر جھٹکا یہ کیا انوشے… شکائیت کر رہی ہو… نہیں میں شکائیت نہیں کر رہی… وہ کیا جانتی تھی کہ وہ بڑی بڑی آنکھوں والی ڈری سہمی جنگل کے بیچ جھاڑیوں میں پھنسی وہ معصوم اور بے بس سی انوشے اسے اس سے اسی لمہے چرا کر لے گئی تھی…
وہ اس کی زندگی میں آئی نہیں تھی بلکہ اسی روز شامل ہو گئی تھی.. اسے اس نے اپنی ہر دعا میں اپنے رب سے مانگا تھا… اس کی محبت اتنی سچی تھی اسی لیے اس کی دعاؤں میں اتنا اثر تھا کہ وہ اتنی آزمائشوں سے گزرنے کے باوجود کسی اور کی نہیں ہوئی…
وہ تو بے خبر تھی کہ اسے اس کی آزمائشوں کا صلہ اور اپنے اللّٰہ سے محبت کا ثمر اسے اس کا رب اس کی محبت لوٹا کر اسے دینا چاہتا تھا… وہ تو اسے آزما رہا تھا کہ جب وہ اپنی محبت سے دستبردار ہو کر اس کی محبت کا دم بھرنے لگی ہے تو وہ اپنے دعوے میں کتنی سچی ہے….
اور اس نے ہر آزمائش کو صبر سے اور مسکرا کر قبول کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اس نے نہ مجاز میں شرک کیا نہ ہی حقیقی محبت میں… وہ اک دن کھری تھی اور اس کا رب اس سے راضی ہو گیا تھا…
اور جس سے رب راضی ہو جائے وہ اسے سب کچھ لوٹا دیتا ہے جو اس کے بندے کی چاہت ہوتی ہے… وہ تو بس اپنے بندے کا صبر آزماتا ہے ورنہ ستر ماؤں جتنا پیار کرنے والا رب کب اپنے بندے کو تکلیف میں دیکھ سکتا ہے
جب مہندی اور مائیوں کا فنکشن ختم ہوا تو تقریباً رات کے گیارہ بج چکے تھے جب وہ ثانیہ کے ساتھ سویرا کو اندر لے کر جا رہی تھی تو اس کی سماعتوں سے آواز ٹکرائی ایکسکیوز می مس انوشے جلال… جسے سن کر اسے اپنے پاؤں زمین میں دھندے ہوئے محسوس ہوئے جیسے وہ اپنے قدم اٹھانے سے محروم ہو گئی تھی وہ چاہ کر بھی اپنے قدم اٹھا نہ سکی…
وہ نہ چاہتے ہوئے بھی رک گئی….ثانیہ تم جاؤ.. سویرا انوشے کے ساتھ وہیں رک گئی.. ثانیہ کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ جائے یا رکے لیکن وہ سویرا کے دوبارہ کہنے پر چلی گئی…
لگتا ہے آپ نے اور آپ کی سہیلی نے مجھے پہچانا نہیں… بڑے بے مروت لوگ ہیں آپ گھر آئے مہمان کو بھی نہیں پہچانتے… ایسی کوئی بات نہیں کیپٹن یوسف.. بس موقع ہی ایسا ہے…
مس انوشے جلال… اسے ابھی تک یقین تھا کہ وہ مس سے ماسڑ نہیں ہوئی… اتنا بڑا چینج.. اتنا ڈفرینس… جس انوشے سے میں ملا تھا اس میں اور آج کی انوشے میں… کیسے آیا اتنا بڑا چینج….
وہ اسے کیسے بتاتی یہ تبدیلی اسی کی مرہونِ منت تھی اس کا اک جملہ عشق ہے میرا کوئی…انوشے کی ساری زندگی تبدیل کر گیا… انوشے نے اک نگاہ اس پر ڈالی اور وہاں سے چلی گئی اس کی اس اک نگاہ میں بے شمار سوالات تھے جن کے جواب وہ چاہ کر بھی اس سے نہیں مانگ سکی…
سویرا اس کے پیچھے بھاگی انوشے رکو تو اس کی بات تو سن لو وہ کیا کہنا چاہتا ہے لیکن وہ کچھ ایسا پھر نہیں سننا چاہتی تھی جس سے اس کی روح پر کوئی چوٹ لگتی یا اس کے قدم لڑکھڑاتے…
وہ سویرا کی آواز پر بھی نہیں رکی… انوشے تم نے اس کی بات کیوں نہیں سنی تمہیں رکنا چاہیے تھا… کیوں رکنا چاہیے تھا… کس لئے کیا رشتہ ہے میرا اس سے کیا لگتا ہے وہب میرا… تم اس سے… چپ بلکل چپ اب تم محبت کی مالا مت جھپٹا شروع کر دینا سویرا اس کو غصے میں دیکھ کر چپ کر گئی آج اس نے بڑے دنوں بعد غصہ کیا تھا…
چلو تمہیں اب سو جانا چاہئے کل سارا دن مجسمہ بن کر بیٹھنا ہے تو تھک جاؤ گی اگر ابھی بھی نہیں سؤ گی تو نہیں مجھے نیند نہیں آ رہی… سو جاؤ ورنہ صبح روپ نہیں آئے گا اور فیصل بھائی یہ نہ ہو کہ تمہیں دیکھ کر ڈر جائیں… بکواس مت کرو… اس نے سویرا اس کی بات کے جواب میں اسے کہا
سویرا کی بارات آئی وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی… سویرا آج تو تم پر نظر نہیں ٹھہر رہی.. باراتی عورتیں برائیڈل روم میں اسے دیکھنے آ رہی تھیں.. اور اس کی بلائیں لے رہی تھیں…
فیصل آپ کیپٹن یوسف کو کیسے جانتے ہیں… سویرا نے پوچھنے پر وہ کہنے لگا کہ ہم لوگوں کی دوستی مری میں ہوئی تھی جن دنوں میں مری ہاسٹل میں تھا اور دوست سے وہ میرا جگری یار بن گیا…
بڑی محبت کرتا ہے وہ اپنے وطن کی مٹی سے کہتا ہے کہ اس کے لئے جان دے دوں گا خون کے آخری قطرے تک اس کے دشمنوں سے لڑوں گا اس کی مٹی اوڑھ کر ابدی نیند سو جاؤں گا لیکن اسے چھوڑ کر غیروں کی زمین پر آباد نہیں ہوں گا.. اس کو عشق ہے اس مٹی سے…
وہ کہتا ہے اس مٹی کا قرض وہ اسے اپنی جان دے کر اتارے گا پاگل ہے وہ بلکل کہتے ہیں نا فوجی سر پھرے ہوتے ہیں تو سمجھ لو سر پھرا ہے.. لیکن وہ بہت اچھا انسان ہے محبت کرنے والا… محبت کے لئے جان دے بھی سکتا ہے اور لے بھی سکتا ہے…
تم کیوں پوچھ رہی ہو تم جانتی ہو اسے پہلے سے… ہاں ہم لوگ جب مسلم جبہ گئے تھے تو ادھر ملاقات ہوئی تھی ادھر انوشے کھو گئی تھی اس نے ڈھونڈنے میں بہت مدد کی….
فیصل تم لوگ کل رات کے کھانے پر میری طرف انوائیٹڈ ہو پھر میں نے ڈیوٹی پر چلے جانا ہے سویرا کی شادی کے چوتھے دن یوسف نے فیصل کو فون کیا..
یوسف بھائی… اپناگھر نہیں دکھائیں گے کیوں نہیں… چلیں نی بھئ آپ لوگ جاؤ میں تو انکل آنٹی کے پاس بیٹھوں گا…وہ چاہ رہی تھی کہ اسے یوسف سے اکیلے بات کرنے کا موقع ملے… وہ اس سے انوشے اور اس کے بارے میں بات کرنا چاہتی تھی.. وہ جاننا چاہتی تھی کہ اس کے دل میں انوشے کے لیے کچھ ہے یا نہیں… یوسف بھائی….بہت محبت کرتی ہے وہ آپ سے کچھ کہتی بھی نہیں اور مانتی بھی نہیں…
جانتا ہوں.. کیا اس نے آپ سے کہا تھا کہ محبت کرتی ہے.. نہیں اسے کہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی… اس کی جو آنکھیں ہیں نا اس کی شخصیت کی مکمل آئینہ دار ہیں… اس کے بولنے سے پہلے ہی سب کچھ کہہ دیتی ہیں…
وہ بڑی آزمائش سے گزری ہے اس کو دیکھا ہے پہلے جیسی نہیں رہی نا بس یہ سب آپ کی وجہ سے ہے وہ سمجھتی ہے کہ اس سے کوئی غلطی ہو گئی… محبت کر کہ اس نے اپنے آپ کو خود آزمائش کے لیے پیش کر دیا… اور وہ پھر آزمائش سے گزری اور اور ایسے پوری اتری کہ آف تک نہیں کی….
وہ سمجھتی ہے کہ اس نے آپ سے محبت کر کہ کسی اور کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے اس لیے وہ آزمائی گئی…. اس نے یوسف کو وہ سب بتایا جس سےانوشے گزری تھی….
بھابھی یہ کیا کہہ رہی ہیں وہ تو بہت نازک مزاج تھی اور اتنا کچھ سہی گئی… آپ جانتی ہیں میں آیا تھا جب آپ لوگ مسلم جبہ سے واپس آنے کیلئے نکلے تھے میں اسے بتانا چاہتا تھا کہ محبت کرنے لگا ہوں تم سے لیکن مجھے آنے میں دیر ہو گئی اور آپ لوگ واپسی کے سفر پر روانہ ہو چکے تھے….
وہ کہتی ہے کہ آپ کسی اور سے محبت کرتے ہیں اس لئے وہ بات ہی نہیں کرتی کہتی ہے میں نے اپنے حصے کی محبت میں اپنے رب کو پا لیا اور کچھ نہیں چاہیے… وہ کہتی ہے اللّٰہ کی رضا میں راضی ہوں شکائیت نہیں کروں گی
بہت دیر لگا دی گھر دیکھنے میں… فیصل نے جب کہا تو سویرا بولی بھائی اور بہن کے معاملے میں آپ کو نہیں بولنا چاہیئے…
جب وہ چلی گئی تو یوسف بہت دیر تک اس کی باتوں پر غور کرتا رہا کہ آخر ایسی کون سی بات ہوئی تھی ان دونوں کے درمیان جس سے اسے لگا ہو کہ وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے…
بہت دیر سوچنے کے بعد اسے یاد آیا کہ اس نے اسے کہا تھا کہ کوئی عشق ہے اس کا اور وہ اسی کے لئے آرمی میں آیا ہے.. اس نے تو اپنی مٹی اپنے وطن کی بات کی تھی.. اور وہ کیا سمجھی تھی… اسے خود پے غصہ آیا کہ اس نے اسے کیوں یہ نہیں بتایا کہ اس کا عشق اس کی مٹی ہے اس کا وطن ہے
امی میں آپ سے کچھ بات کرنا چاہتا ہوں.. جب وہ ڈیوٹی پر واپس جانے کے لیے اپنی پیکنگ کر رہا تھا اور وہ اسے کھانے کے لیے بلانے آئی تھیں….
ہاں پتر بھلا تمہیں اجازت لینے کی ضرورت ہے مجھ سے بات کرنے کے لیے… امی آپ ہمیشہ کہتی ہیں.. نا کہ شادی کر لو بڑا ارمان ہے تمہارے سر پر سہرا دیکھنے کا… ہاں بکل انہوں نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا… جو میں سوچ رہی ہوں تم وہی تو نہیں کہنا چاہتے… جی امی آپ ٹھیک سوچ رہی ہیں…
پھر اب مجھے میری بیٹی کی تصویر بھی دکھا دو اور یہ بھی بتاؤ کہ کہاں رہتی ہے میں اس کے والدین سے اس کو مانگ لوں اپنے ہیرے جیسے بیٹے کے لئے… امی سویرا بھابھی کی دوست ہے.. بہت خوب صورت اور بہت اچھی ہے.. تو میرا بیٹا کم ہے کسی سے.. اچھا بتاؤ کہاں رہتی ہے میں کل ہی جاؤں گی اس کے گھر… ارے میری پیاری ماں تھوڑا سا انتظار بس.. میں سویرا بیٹی سے ہی بات کر لیتی ہوں…
میں اگلے مہینے آؤں گا تو چلیں گے ان کی طرف لیکن اس سے پہلے میں بھابھی سے خود بات کر لوں آپ بات نہیں کریں گی پہلے… اچھا میں نہیں کرتی بات بس تم اب دیر مت لگانا
چلو آؤ کھانا کھا لو انتظار کر رہے ہیں تمہارے ابو اور بہن… اس نے سب کے ساتھ ملکر کھانا کھایا اور پھر ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو گیا.. جب وہ ان کی دعائیں لیتا ہواچلا گیا تو صبیہ بیگم نے صباحت اور احمد خان کو اس کے اور اپنے درمیان ہونے والی گفتگو بتائی…
وہ دونوں سن کر بہت خوش ہوئے… میرے بھائی کی شادی کرنا مزہ آئے گا امی میں بہت سے کپڑے اور جوتے لوں گی… کیوں نہیں سب کچھ لے کر دوں گی بس خیر سے وقت تو آئے…
یوسف نے سویرا کو فون کیا کہ ان دنوں وہ اسلام آباد میں ہی ہے وہ انوشے کے بابا سے ملنا چاہتا ہے… سویرا سوچ میں پڑ گئی کہ کیا کرے…کچھ دیر سوچنے کے بعد اس نے جلال صاحب کا نمبر یوسف کو دے دیا…
وہ انوشے کو بتائے بغیر یہ سب کر رہی تھی… وہ اسے خوش اور آباد دیکھنا چاہتی تھی.. یوسف شادی میں جلال صاحب سے مل چکا تھا لیکن وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ انوشے کے والد ہیں…
جلال صاحب کو اس سے ملنا بہت اچھا لگا تھا جب وہ ان سے پہلی بار سویرا کی شادی میں ملا تھا وہ اک سرسری سی ملاقات تھی….لیکن یوسف کا انداز اور کےچہرے کی معصومیت ان کے دل میں گھر کر گئی انہیں وہ پہلی ملاقات میں بہت پسند آیا تھا
آج ہفتے کی شام تھی اسے گھر جانا تھا لیکن گھر جانے سے پہلے اس نے جلال صاحب کو فون کیا اس نے اپنی پچھلی ملاقات کا حوالہ دیا تو انہیں فوراً یاد آگیا.. سر میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں…
جب یوسف ان سے ملنے آیا تو انوشے ان کے کمرے سے نکل رہی تھی.. وہ سر جھکائے چل رہی تھی اس لئے اس نے یوسف کو نہیں دیکھا…. اسلام وعلیکم کیا میں انڈر آ سکتا ہوں اس نے گلاس ڈور پر دستک دیتے ہوئے پوچھا…
آفس کے عملے کا بندہ انہیں یوسف کے آنے کی اطلاع دے چکا تھا… وہ وردی میں ملبوس نہیں تھا…اس کے چہرے پر چھوٹی چھوٹی ڈاڑھی اس کی شخصیت کو اور پر وقار بنا رہی تھی…
آئیے جینٹلمین زہے نصیب آپ تشریف لائے آپ سے دوبارہ ملنے کی بڑی خواہش تھی اور دیکھیں اللّٰہ نے کتنی جلد پوری کر دی… یہ تو میری خوش قسمتی ہے کہ آپ سے دوبارہ ملاقات کا موقع ملا… ویسے ایسے حسین اتفاق اچھے لگتے ہیں یوسف مسکراتے ہوئے بولا…
آپ کے آنے کی خوشی ہے لیکن کیا اس ملاقات کا کوئی خاص مقصد…. وہ آرمی آفیسر تھا اور اسے بات ڈھکے چھپے انداز میں نہیں کرنی آتی تھی… چائے پیتے ہوئے اس نے تمہید باندھنے کی کوشش مگر ناکام رہا کیپٹن آپ کھل کے بات کریں…
سر اصل میں بات یہ ہے کہ میں مس انوشے سے شادی کرنا چاہتا ہوں… وہ بہت حیران ہوئے یوسف کی بات سن کر… آپ ملے ہیں اس سے پہلے کبھی کیسے جانتے ہیں آپ میری بیٹی کو… کیا سویرا بیٹی کی شادی پر ملاقات ہوئی تھی… جی… تو اک ملاقات میں اتنا بڑا فیصلہ…. ایسے فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے جاتے ہیں بیٹا جی…
اور آپ کو کیسے پتہ کہ انوشے میری بیٹی ہے… وہ زیر لب مسکرایا.. اک تو میں انوشے سے پہلی دفعہ نہیں ملا… ہماری ملاقات مالم جبہ میں ہو چکی ہے… وہ جنگل میں کھو گئی تھی میں نے اسے ریسکیو کیا تھا… یہ ان کی لئے چاکنگ تھا کیونکہ وہ یہ سب نہیں جانتے تھے…
اور دوسرا یہ کہ وہ آپ کی بیٹی ہے اس کا پتہ مجھے سویرا بھابھی سے پتہ چلا.. میں نے ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی تھی.. لیکن میرے پاس رابطہ کرنے کے لئے جو نمبر تھا وہ مجھے ہر بار فون کرنے پر مصروف ملا… اور سویرا بھابھی کا نمبر میرے پاس تھا نہیں…..شائد میرا نمبر بلاک کر دیا گیا…
کیا ادھر کچھ ایسا ہوا جس کی وجہ سے آپ کا نمبر بلاک کر دیا جاتا… نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا.. پھر… کیوں کیا گیا… یہ نہیں جانتا.. میں آپ سویرا سے پوچھ سکتے ہیں… ٹھیک ہے جینٹلمین میں آپ کو سوچ کر بتاؤں گا…
آپ کتنے دن کی چھٹی پر آئے ہیں.. چار دن کی… ارے بیٹا بیٹھو کھانا کھا کر جانا.. جب وہ جانے لگا تو جلال صاحب نے اسے روکتے ہوئے کہا… نہیں سر آپ کا کھانا ادھار رہا.. اگلی ملاقات پر چھوڑتے ہیں…
اگلی ملاقات کے لیے بھی تو کوئی بہانہ ہونا چاہیے… وہ ہاتھ ملاتے ہوئے قہقہہ لگا کر ہنسا… کیوں نہیں.. میں آپ سے ضرور ملنا چاہوں گا…
جب وہ گھر گئے تو انہوں نے انوشے سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی وہ اسے پوچھ کر شرمندہ نہیں کرنا چاہتے تھے.. وہ جانتے تھے کہ اگر کوئی انہونی ہوئی ہوتی تو وہ انہیں ضرور بتاتی…
لیکن انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ کچھ تو ایسا تھا جو اس نے انہیں نہیں بتایا… کیونکہ جب وہ مالم جبہ سے واپس آئی تھی تو وہ کھوئی کھوئی تھی.. اس میں جو تبدیلی آئی تھی وہ مسلم جبہ جانے کے بعد آئی تھی…
انوشے بیٹا کل آفس سے آف ہے تو کیوں نہ سویرا بیٹی سے ملا جائے… وہ باپ کی بات سن کر حیران ہوئی.. لیکن کچھ کہا نہیں جی بابا کیوں نہیں میں ابھی اسے فون کرتی ہوں اور انوئیٹ کرتی ہوں ہاں کرو.. فون لیکن یہ کہنا کہ ہم لوگ آ رہے ہیں کل… جی… ہم لوگ.. جی ہم لوگ.. ٹھیک ہے بابا جیسآپ کہیں…
اس نے سویرا کو فون کیا تو وہ بہت خوش ہوئی لیکن جب اس نے بتایا کہ بابا ملنا چاہتے ہیں تو وہ سمجھ گئی کہ یوسف کی ملاقات ہو گئی ہے ان سے… انوشے کے فون کرنے کے باوجودصبح جانے سے پہلے انہوں نے سسویرا کو خودبھی فون کیا….
جلال صاحب اور انا بی اگلے دن کے یوسف کے گھر گئے جلال صاحب تو پہلے ہی یوسف کو پسند کر چکے تھے.. انا بی کو بھی یوسف بہت پسند آیا… یوسف کی تین دن کی چھٹی تھی.. وہ چلا گیا.. اس کے جانے کے بعد دونوں خاندان اک دوسرے کی طرف آتے جاتے رہے تاکہ اک دوسرے کے رہن سہن کے بارے جان سکیں…
شام کو چائے پیتے ہوئے جب انوشے فاطمہ کی طرف گئی تھی کیونکہ وہ بیمار تھیں اور کافی دن سے درس دینے بھی نہیں آ رہیں تھیں. جلال صاحب انا بی سے کہنے لگے کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری بیٹی ان لوگوں میں گھل مل جائے گی بہت اچھے لوگ ہیں سادہ لوح او دل کے صاف او بیٹا یوسف بھی تو بہت اچھا ہے…..
صبیہ بیگم اور احمد خان جلال صاحب سے ملنے آئے تاکہ شادی یا منگنی کی کوئی تاریخ طے کی جا سکے….یوسف کو اب دو ماہ تک کوئی چھٹی نہیں مل سکتی اس کی پوسٹنگ شمالی وزیرستان میں ہو گئی ہے….
کیا وزیرستان وہاں کے حالات تو آج کل بہت خراب ہیں… بھائی صاحب اک فوجی کی زندگی میں حالات ہمیشہ ایک سے رہتے ہیں وہ تو اپنی جان ہتھیلی پر لئے ہر لمحہ اپنے وطن پر قربان ہونے کے لیے تیار رہتے ہیں…
احمد خان کی بات سن کر اور ان کی آواز میں وطن کے لیے مر مٹنے والے فوجی کا باپ ہونے کا اعزاز چھلک رہا تھا دیکھ کر بہت خوش ہوئے…
انوشے سب سے بے خبر دفتری معاملات میں مصروف تھی وہ اپنے باپ کی پسند پر مطمئن تھی اور اسے اب اس بات کا یقین تھا کہ وہ بد تر سے گزرنے کے بعد بہترین سے نوازی جائے گی …..
دو ماہ کا عرصہ اتنی جلدی گزر گیا نا انوشے اور دیکھو تمہارے نکاح کا وقت آن پہنچا سویرا انوشے
سویرا بیٹا میں چاہتا ہوں کہ آپ کیپٹن یوسف کو بھی بلاؤ کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ انوشے اک دفعہ اس سے مل لے مجھے اس کا فون آیا تھا کہ وہ ملنا چاہتا ہے غالباً آپ نے ہی نمبر بھی دیا…
وہ مجھ سے آفس ملنے آیا تھا اور اس نے انوشے کا رشتہ مانگا ہے کہتا ہے کہ آپ کی طرف سے کوئی مثبت جواب ملنے کی صورت میں اپنے والدین کو لے کر آؤں گا ورنہ دوسری صورت میں وہ اپنے والدین کو شرمندگی کا سامنا کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا.. مجھے وہ بہت پسند آیا….
جی انکل…. سویرا ان کی بات سن کر بہت خوش ہوئی…..انکل میں چاہتی ہوں کہ آپ جو فیصلہ بھی کریں گے انوشے کبھی بھی اس کی تردید نہیں کرے گی…. یوسف اور انوشے کی ملاقات رہنے دیں اسے ڈر تھا کہ وہ یوسف سے شادی سے انکار نہ کر دے فیصل بتا رہے تھے کہ وہ بہت سلجھا ہوا اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتا ہے بھلے ہی حیثیت میں آپ سے کم ہوں لیکن انوشے کے لیے اس سے بہتر کوئی ہو ہی نہیں سکتا…
. وہ جان گئے تھے کہ سویرا واقف ہے… یوسف اور انوشے کے اس بے نام سے تعلق سے….وہ یہ بھی پورے وثوق سے کہہ سکتے تھے کہ ان کی بیٹی ان کی عزت پر کبھی کوئی حرف نہیں آنے دے سکتی…
ٹھیک ہے بیٹا ہم لوگ دوپہر کو آئیں گے… سویرا انوشے کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی کھانا کھانے کے بعد وہ انوشے کو اپنے کمرے میں لے گئی.. جلال صاحب فیصل سے یوسف کے بارے میں پوچھنے لگے… فیصل نے ان کو بہت تسلی دی کہ یوسف کا انتخاب انوشے کے لیے بہترین ہے…
انوشے کے لیے یوسف سے اچھا کوئی شریک حیات ہو ہی نہیں سکتا… وہ مطمئن ہو گئے انہوں نے ادھر ہی بیٹھ کر یوسف کو فون کیا کہ کل شام کو وہ اپنے والدین کو ان کے گھر بیجھے… یقیناً آپ کے والدین کو شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا…
وہ بہت خوش ہوا اور اپنی امی کو بتایا کہ کل شام کو انہیں جانا ہے سویرا بھابھی آپ کے ساتھ ہوں گی…. جلال صاحب کو اندازہ تھا کہ ان کی بیٹی کی خوشی یوسف میں ہے اور وہ اسے اسکی خوشی دے کر سرپرائز دہٹا چاہتے تھے….
انہوں نے انوشے کو بتایا کہ شام کو کچھ مہمان آ رہے ہیں اسے دیکھنے… اس نے تھوڑی مزاحمت کی کہ وہ ابھی ان سب کے لئے تیار نہیں ہے.. ابھی تو اتنا کچھ ہوا لوگ پھر پوچھیں گے کیا ہوا تھا… وہ ابھی کسی کا اس حوالے سے سامنا نہیں کرنا چاہتی…
بیٹا تم پریشان مت ہو ایسا کچھ نہیں ہو گا لوگلوگوںکو اوربھی بڑےکام ہیں اپنی مصروفیات میں لوگ اتنے محو ہیں کہ انہیں یاد نہیں رہتا کہ کل کس کے ساتھ کیا ہوا تھا اس لئے وہم پالنے کی ضرورت نہیں ہے…
جی بابا.. آج وہ لوگ آفس سے جلدی گھر چلے گئے…اس نے عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد اس نے اللّٰہ سے دعا مانگی “اے میرے رب بےشک تیرے فیصلے ہمارے حق ہماری سوچ سے بڑھ کر بہترین ہوتے ہیں…
میں نے اپنے آپ کو تیرے حوالے کیا تو میرے لیے بہترین فیصلہ کرنے والا ہے” دعا کرتے ہوئے اس کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا…
شام کو وہ لوگ آئے سویرا بھی ان کے ساتھ تھی سویرا کا ان کے ساتھ آنا انوشے کو تھوڑا عجیب لگا… لیکن پھر جب اس نے بتایا کہ یہ فیصل کے دور کے رشتے دار ہیں انہوں نے انوشے کو شادی میں دیکھا تھا….
انہیں تم بہت پسند آئی تھی اس لئے وہ لوگ فیصل کے حوالے سے آئے ہیں یوسف کا خیال تو اس کے گمان میں بھی نہیں تھا…
وہ بہت سادہ لوح اور ملنسار تھے صبیہ بیگم کو انوشے بہت پسند آئی سلجھی سلیقہ مند اور انتہائی خوبصورت… ہمیں آپ کی بیٹی بہت پسند ہے آپ جب مرضی آ کر ہمارے بیٹے سے مل لیں…
میں چاہتی تھی کہ میرے یہاں ہوتے ہوئے تمہاری شادی ہو جائے پھر پتہ نہیں آ سکتی یا نہیں.. فیصل چھ ماہ کی چھٹی آئے تھے.. انہوں نے فیملی ویزہ کے لئے اپلائے کر دیا ہے دیکھو نا چار ماہ کتنی جلدی گزر گئے….
تو یہ تمہیں ہی جلدی ہے اور انا بی اور بابا کو بھی تم نے ساتھ ملا لیا.. اور اگر تمہارے جانے کے بعد میرا رشتہ طے ہوتا تو کیا تم نہیں آتی اس نے بھنویں اوپر اٹھاتے ہوئے اس کی طرف سوالیہ انداز میں دیکھا.. …
نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں بھلا تم سے بڑھ کر مجھے کوئی دوست عزیز ہے.. میں تو بس ایسے ہی کہہ رہی تھی… چلو چلو… انوشے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بولی…
انوشے اک بات تو بتاؤ تمہیں برا نہیں لگا کہ اک انجانے اور اندیکھے شخص سے تمہارا رشتہ طے ہو گیا… اور تم یوسف کو بھلا سکو گی بڑا مشکل ہوتا ہے اک ان چاہے انسان کا زندگی میں شامل ہونا اور ساری زندگی اس کے ساتھ گزارا کرنا.. ابھی بھی وقت ہے سوچ لو…
تم اپنا منہ بند کرو گی یا مجھے کروانا پڑے گا.. پہلے بھی کتنی دفعہ کہہ چکی ہوں اس موضوع پر بات مت کیا کرو… جو ان چاہا اور ان دیکھا شاملبہو رہا ہے نہ وہ اللّٰہ کی مرضی سے ہو رہا ہے میں نے اس پر چھوڑ دیا ہے. وہ جو کرے گا مجھے قبول ہے اور ہاں آج کے بعد ہم لوگ اس بارے میں بات نہیں کریں گے آئی بات سمجھ میں…
بلکل آ گئی… آج کے بعد تم صرف اسی کے بارے میں بات کرو گی بس تھوڑی دیر انتظار میری جان… سویرا زیر لب بڑبڑاتے ہوئی بولی… کیا کہا تم نے کچھ نہیں چکو چھوڑو…
اچھا سنو تمہاری شاپنگ مکمل ہے نا کچھ رہ تو نہیں گیا.. ہاں سب ہے تو ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی تو خریدہ ہے… کیا مطلب کچھ دن پہلے… تم کچھ بھی پرانا نہیں پہنو گی.. ہاں شادی کا جوڑا تمہارے سسرال سے آئے گا..
….ویسے انوشے تم نے کبھی اس سے بات کرنے کی خواہش نہیں کی… کر لیتی تو اچھا تھا کم از کم تھوڑا بہت اک دوسرے کو جان لیتے..شادی ہو رہی ہے نا جان لوں گی… ویسے دیکھو تم نے اس کا نام بھی نہیں پوچھا کبھی نام پتا ہے تمہیں اس کا…خان صاحب کے نام سے لیتے ہیں نام بابا اور انا بی…
تمہارے سسرال والوں نے بھی کبھی نہیں لیا تمہارے سامنے نام… صباحت بھائی جان کہتی ہے ہمیشہ اور انکل آنٹی پتر کہہ کر بات کرتے ہیں.. کام کیا کرتا ہے یہ بھی نہیں پتا.. کسی سرکاری نوکری میں کسی بڑے عہدے پر فائز ہے..
ویسے انوشے اتنی بھولی تم ہو یا بننے کی کوشش کرتی ہو… وہ شرارت سے بولی.. سویرا مجھے لگتا ہے میری شادی رک جانی ہے.. لا حول ولا قوۃ.. منہ سے بھی ایسی بات نکالی بھی کیسے.. سویرا ناراض ہوئی…
تم نے پوچھا نہیں کیوں رک جائے گی… کیوں… کیونکہ تم میرے ہاتھوں قتل ہونے والی ہو …وہ اس کے پیچھے بھاگی سویرا..آگے آگے تھی..
ارے ارے کیا ہو گیا کیوں بچوں کی طرح لڑ رہی ہو تم دونوں.. وہ بھاگتے ہوئے انا بی سے ٹکرائی.. انا بی یہ آپ کی خونخوار شیرنی مجھے اپنے پنجوں میں دبوچ کر قتل کرنا چاہتی ہے… انا بی اس کی بات سن کر زور سے ہنسیں…
انکل اگر آپ کو کوئی اعتراض نہ ہو تو میں اک بار شادی سے پہلے اس سے ملنا چاہتا ہوں.. یوسف نے جلال صاحب کو فون کیا… بیٹا وہ نہیں مانے گی..آپ بات تو کریں.. اسلام بھی اس چیز سے منع نہیں کرتا…
شادی سے پہلے مل سکتے ہیں آپ فکر مت کریں میں اکیلا نہیں بلاؤں گا آپ میں سے کوئی یا پھر سویرا بھابھی کی موجودگی میں ملوں گا….یوسف بیٹا شادی میں ہی دن کتنے رہ گئے ہیں…آپ بات کریں اگر وہ نہیں مانی تو میں زد نہیں کروں گا… اچھا بیٹا میں کرتا ہوں…
میں یہ بات سویرا بھابھی سے بھی کر سکتا تھا لیکن آپ سے اس لئے کہا آپ کی اجازت سے ہی آتی اور آپ پتہ نہیں کیا سوچتے میرے بارے میں اور میں نہیں چاہتا کہ آپ کی نظر میں میرا کردار مشکوک ہو… اس لیے آپ کے علم میں یہ بات ہونا ضروری ہے…
سویرا بیٹی یوسف انوشے سے ملنا چاہتا ہے.. اب میں اس سے کیسے کہوں اگر اس کی ماں ہوتی تو اس سے بات کرتی اتنی مشکل نہ ہوتی…
آپ یہ مجھ پر چھوڑ دیں میں دونوں سے بات کر لوں گی.. جلال صاحب سے بات کرنے کے بعد اس نے یوسف کو فون کیا.. کیپٹن صاحب یہ بیٹھے بیٹھے کیا سوجھی جو آپ انوشے سے ملنا چاہتے ہیں اتنی مسٹری کریٹ کی ہوئی ہے ہم لوگوں کا کیوں سارا سرپرائز خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں تین چار دن کی بات ہے صبر کر لیں…بھابھی آپ کی اتات ماں لیتا ہوں لیکن کچھ باتیں میں چاہتا تھا انوشے سے ڈسکس کر لیتا.. تو یہ ڈسکشن رشتہ بیھجنے سے پہلے کر لینی تھی..
بس میں نے کہہ دیا کہ کوئی ملاقات نہیں ہونی… انکل نے تو اجازت دے دی ہے.. آپ رہنے دیں انکل سے بات میںکر لوں گی… . آپ عورتوں سے بحث کرنا بیکار ہے بکل.. اپنی بس اپنی منا تی ہیں…
آج انوشے کی شادی تھی وہ بہت پیاری لگ رہی تھی سویرا اس کے ساتھ اس نے یوسف کی پسند کا جوڑا پہنا تھا اس کی ساری شاپنگ صباحت سویرا اور یوسف نے کی تھی.. انوشے اس چیز سے لا علم تھی کہ سویرا نے ملکر ان لوگوں کے ساتھ شاپنگ کی ہے.
انوشے تمہارے سسرال والوں کی پسند کی داد دینی پڑے گی پسند بہت اچھی ہے انکی..سب ہال میں پہنچ چکے تھے.. جلال صاحب کا بار بار فون آریا تھا کہ بارات پہنچ چکی ہے تم لوگ ابھی تک کیوں نہیں آئے…
بس انکل ہم لوگ نکل رہے ہیں.. وہ اسے لے کر فیصل کے ساتھ ہال پہنچی ماشاء اللہ میری بیٹی بہت اچھی لگ رہی ہے اللہ اسے نظر بد سے بچائے اور اس کا نصیب بہت اچھا کرے.. انا بی اس کی بلائیں لینے لگیں…
ہال پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد جلال صاحب نکاح خواں اور گواہان کے ہمراہ برائیڈل روم میں داخل ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو تھے آج ان کی اکلوتی بیٹی جسے انہوں نے بہت محبت اور شفقت سے پروان چڑھایا تھا.. سویرا نے جلال صاحب کو آنکھیں صاف کرنے کا اشارہ کیا
کیوں کہ باپ کو روتا دیکھ کر انوشے بھی ضبط کھو دیتی.. انوشے جلال احمد آپ کو یوسف خان ولد احمد خان کے ساتھ نکاح قبول ہے.. یوسف کا نام سنتے ہی اس نے سویرا کی طرف دیکھا اس نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے شانے اچھکائے..
بولو بیٹی نکاح خواں کے دوبارہ پوچھنے پر جلال صاحب نے انوشے سے کہا…قبول ہے اس نے جواب دیا جب اس نے نکاح نامے پر دستخط کئے تو اس نے آنسو نکاح نامے پر گرنے لگے
ان کے جانے کے بعد انوشے نے سویرا کی طرف اک بار پھر سوالیہ نظروں سے دیکھا اس نے پھر بھی اسے نہیں بتایا اب پوری دنیا میں یوسف نام کا کوئی ایک انسان تھوڑی ہے….اس نے کی ب
سوالیہ نظروں کا جواب دیتے ہوئے کہا.. رخصتی سے پہلے .جب اس کی نظر یوسف پر پڑی تو وہ جیسے سکتے میں آگئی.. اس نے اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھائیں..اور دل میں شکر ادا کرنے لگی یااللّٰہ تو کتنا بے نیاز ہے.. انسان جو تیری محبت میں چھوڑ دیتا ہے.. تو اسے انعام کے طور پر وہی لوٹا کر اس کے احسان کا بدلہ چکا دیتا ہے…
تو اپنے بندے سے کتنی محبت کرتا ہے اس کی تکلیف تجھ سے برداشت نہیں ہوتی بے شک تو آزماتا ہے لیکن اس آزمائش میں بھی تنہا نہیں چھوڑتا اور پھر جب نوازنے پر آتا ہے تو سارے جہاں کی خوشیاں اس کے قدموں میں ڈال دیتا ہے. میرے اللّٰہ بشک تو اپنے وعدوں میں سچا ہے…
تو مجھ پر اپنا کرم ہمیشہ یونہی رکھنا اور مجھے اپنے شکر گزار بندوں میں شامل کر اے میرے پروردگار مجھ سے راضی ہو جا جیسے میں تجھ سے راضی ہوں….
جب یوسف اس کے قریب آکر بیٹھا تو انوشے نے اک پل کے لئے اس کی طرف دیکھا اور پھر نظریں جھکا لیں… انوشے لڑو گی نہیں مجھ سے شکایت نہیں کرو گی..
نہیں جو شکر گزار ہوتے ہیں اور محبت کرتے ہیں وہ جھگڑا کرتے ہیں نہ ہی شکائیت.. وہ اس کی بات سن کر مسکرا دیا.. میرا نمبر کیوں بلاک کر دیا تھا.. مجھے کچھ کہنے کا موقع بھی نہیں دیا.. آپ نے اپنے حصے کا سچ بتا دیا تھا.. کچھ کہنے یا سننے سے پہلے ہی.. کیا.. بتا دیا تھا میں نے… کسی سے جنون کی حد تک محبت کا دعویٰ کیا تھا آپ نے.. اس لیے میں دستبردار ہو گئ کسی کا حق چھیننے کے خیال سے خوف آ گیا مجھے ورنہ اس انوشے جلال کے لیے جسے آپ مسلم جبہ میں ملے تھے آپ کو حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں تھا
پھر یہ جانتے ہوئے کہ کسی اور سے جنون کی حد تک محبت کرتا ہوں شادی کے لیے ہاں کیوں کر دی.. میں نہیں جانتی تھی کہ میری شادی آپ سے ہو رہی ہے آپ اب میرے لئے میرے بابا کی پسند ہیں.. اور میرے رب نے آپ کو میرے لئے منتخب کیا ہے.. اس کا مطلب اب آپ کی محبت نہیں ہوں…
محبت… ہاں محبت.. ہر بیوی اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے میں نے شادی سے پہلے آپ سے کبھی کہا کہ محبت کرتی ہوں… نہیں.. تو… پاگل محبت کو اظہار کی ضرورت کب ہوتی ہے یہ جہاں جہاں سے گزرتی ہے اپنی خوشبو چھوڑ جاتی ہے.. میں جانتا تھا کہ آپ مجھے چاہنے لگی ہیں…
جس دن آپ لوگوں کی روانگی تھی میں اس دن آپ سے ملنے آیا تھا لیکن آپ لوگ روانہ ہو چکے تھے.. اچھا ہوا آپ سے ملاقات نہیں ہوئی.. ورنہ میں اپنا ضبط کھو دیتی.. اور آپ جس انوشے کو آج جانتے ہیں وہ کبھی جنم نہ لیتی میں اگر آپ سے اس دن مل لیتی تو خود کو کبھی پہچان نہ پاتی میرا تعلق میرے اللّٰہ سے کبھی مضبوط نہ ہو پاتا…
میں آپ کا بہت احترام کرتی ہوں میرے دل میں محبت کے ساتھ ساتھ اگر میں آپ کی محبت میں نہ ٹوٹتی تو اپنے خالق سے کبھی نہ جڑتی.. اک خاص مقام ہے اس انسان کا میرے دل میں جو مجھے میرے رب سے جوڑنے کا سبب بنا.. اچھا اک سوال کا جواب دیں بہت عقلمند تھی نہ وہ انوشے بہت ہی ذہین… وہ سوالیہ نظروں سے اس کی طرف دیکھنے لگی میں آپ کو اپنی محبت سے ملواتا ہوں لیکن میرے سوال کے جواب کے بعد…
جی پوچھیں آپ جانتی تھیں کہ میں اک فوجی ہوں… جی… تو اک فوجی کی سب سے پہلی محبت کیا ہوتی ہے..وہ لاجواب نظروں سے اس کی طرف دیکھنے لگی..بولیںنہ انوشے جلال..شہادت…آپ تو واقعی بہت ذہین ہیں ..بکل اپنے وطن کے لیے مر مٹنے کا جزبہ… مجھے بچپن سے فوجی بننے کا شوق تھا…جب بھی بچپن میں مجھ سے کوئی سوال کرتا کہ بڑے ہو کر کیا کرو گے تو پتہ ہے میرا خواب کیا ہوتا… کیا… میرا خواب ہوتا میں فوجی بن کر اپنے وطن کے لیے لڑتے لڑتے شہید ہو جاؤں گا اور جیسے جیسے میں بڑا ہوتا گیا میرے اندر یہ جذبہ پروان چڑھتا گیا اور آج میں اک کیپٹن ہوں اور یہی میری محبت تھی جو مجھے فوج میں لے آئی… لیکن جب مسلم جبہ میں میں نے کہا تھا کہ میری محبت مجھے یہاں لائی ہے تب آپ کی عقل اور ذہانت گھاس چرنے گئی تھی….
میرے دل میں تو وہ انوشے جسے میں جنگل سے لایا تھا ڈری سہمی معصوم اور خوبصورت اسی دن دل میں بس گئی تھی میں نہیں جانتا تھا کہ وہ انوشے اتنی بیوقوف بھی ہے… جاری












