امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر میڈیا پر برس پڑے اور کہا کہ وائٹ ہاؤس میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے،بددیانت میڈیا سچ چھپا رہاہے،اس کا اپنا ایجنڈا ہے، انتخابی مہم میں کیے گئےتمام وعدے پورے کروں گا۔ فلوریڈا ریلی سے خطاب میں حکم نامہ معطل کرنے والے ججز کے فیصلےکا بھی مذاق اڑایا اورججز کے ریمارکس پڑھ کر صفحہ ہوامیں اڑادیا۔

فلوریڈا کے شہر ملبرن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے سب سے پہلے میڈیا کو نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ایک کے بعد ایک جھوٹی خبر پھیلارہا ہے، اس کا اپنا ایجنڈا ہےیہ امریکا کا ایجنڈا نہیں، میڈیا سچ کو سامنےنہیں لانا چاہتا ہم اسے بےنقاب کرتے رہیں گے۔

صدرٹرمپ نے اوباما کیئر کوتباہ کن قراردیتے ہوئے کم لاگت ہیلتھ کیئرپروگرام لانے، ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کرنے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے وعدے دہرائے۔

امریکی صدر نےسفری پابندی سے متعلق عدالتی فیصلے کا تمسخراڑایا اور جج کے ریمارکس سے متعلق لکھا ہوا صفحہ پڑھ کرہوامیں اڑادیا۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں بدنظمی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے معاملات بہترین انداز میں چل رہے ہیں، خطاب کےدوران صدرٹرمپ نےاپنے ایک حامی کو اسٹیج پر بلایا اوراپنی تعریف سن کرشاباش دی۔

عالمی میڈیا نےٹرمپ کی انتخابی طرز کی ریلی کو کسی بھی امریکی صدر کےابتدائی دور کاغیرمعمولی واقعہ قراردیا

SHARE

LEAVE A REPLY