اسداللہ خان غالب کے یوم پیدائش 27 دسمبر پر ممبئی سے سید منظر کا بھیجا تحفہ

0
1215

اردو کے عظیم شاعر اسد اللہ خان غالب کا 27 دسمبر آج 225 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، ان کا کلام آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے۔

اس موقع پر بھارت کے ہمارے کرم فرما اور اردوکے عاشق سید منظر نے ممبئی سے غالب کی ایک منفرد اور تاریخی تصویر کا تحفہ عالمی اخبار کو ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ مرزا غالب کی واحد معروف تصویر ہے اس تصویر کو بابو شیو نارائن صاحب نے کھینچی تھی جو مرزاغالب کے دوست تھے۔ اب یہ الہ آباد میں مسز سنتوش ماتھرکے کلیکشن میں ہے جو بابو شیو نارائن کی پڑپوتی ہیں۔

مرزا اسداللہ خان غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے، نوعمری سے ہی انہوں نے شاعری کا آغاز کیا، ان کی شاعری میں انفرادیت تھی جس کے سبب شروع میں تنقید کا نشانہ بنایا تاہم بعد ازاں ان کا شاعرانہ رنگ معاشرے کو ایسا چڑھا کہ آج تک اترنے کا نام نہیں لے رہا، 1850 میں مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے انہیں مختلف خطابات سے نوازا۔

موجودہ دور میں غالب پر کئی فلمیں اور ڈرامے بھی بنے ، ان کی شاعری نے اردو زبان کو ایسی جلا بخشی جو رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔ عشق و سر مستی کا یہ شاعر 15 فروری 1869 کو اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو داغ مفارقت دے گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY