امریکا میں ایک روز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد کا ریکارڈ بن گیا۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو امریکا میں 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پیر کو امریکا میں کورونا سے 1688 اموات ہوئیں۔
وبائی امراض کے ماہر انتھونی فاؤچی نے ایک روز پہلے امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد آئندہ چند روز میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بارے میں بتایا تھا۔












