سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی بابر اعظم کو میڈن اوور کروا سکتا ہوں۔
سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں محمد آصف نے ورلڈکپ کیلئے منتخب پاکستانی اسکواڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کپتان بابراعظم سمیت کئی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
محمد آصف کا کہنا تھا کہ میں نے بابر اعظم کو صرف 2گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا تھا، آپ ان کے والد ( اعظم صدیقی) سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا۔












