ترکی کے 136 سفارتکاروں کی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں

0
232

جرمن حکام کو ترکی کے متعدد سفارت کاروں کی جانب سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ برس پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومت سرکاری ملازمین پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جرمن ٹیلی وژن نیٹ ورک ڈبلیو ڈی آر کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایسے 136 ترک افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جو سفارتی پاسپورٹ کے حامل ہیں۔

جرمن وزارتِ داخلہ کے مطابق اُن افراد کی جانب سے درخواستیں گزشتہ سال اگست سے لیکر رواں برس جنوری کے درمیان جمع کرائی گئی ہیں۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ سفارت کاروں کے ہمراہ اُن کے خاندان کے کتنے افراد ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY