قطری شہزادہ حماد بن جاسم بن جابر علی الثانی شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لاہور پہنچ گیا ، شاہی خاندان ہفتے کو پاکستان پہنچا۔

وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نوازنے لاہور ایئرپورٹ پر قطر کے شاہی خاندان کا استقبال کیا،

قطر کے شاہی خاندان کو رائے ونڈ میں جاتی امرا لے جایا گیا، جہاں ان کے لیے شاندار ظہرانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

قطر کے شاہی خاندان کی پاکستان آمد سپریم کورٹ میں پاناما اسکینڈل کیس میں جمع کرائے گئے قطری شہزادے کے خط کے پس منظر میں ہوئی ہے۔

الثانی خاندان کے شہزادے نےخط کی شروعات ہی اپنے بڑے بھائی کی جانب سے بتائے گئے نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے ساتھ اپنے والد کے کاروبار کے ذکر سے کی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY