فرانس میں اس ملک گیر ہنگامی حالت کا آج بدھ کے روز آخری دن ہے، جو تیرہ نومبر دو ہزار پندرہ کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد لگائی گئی تھی۔ پیرس میں بیک وقت کئی مقامات پر کیے گئے ان حملوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس ایمرجنسی کی مدت میں ملکی پارلیمان نے جولائی میں چھٹی مرتبہ محدود توسیع کی تھی۔ مقررہ مدت کی تکمیل پر یہ ایمرجنسی آج یکم نومبر کے روز خود بخود ختم ہو رہی ہے۔

اس ہنگامی حالت کے برعکس اب فرانس میں وہ زیادہ سخت سکیورٹی ضوابط نافذالعمل ہو جائیں گے، جن پر صدر ایمانوئل ماکروں نے پیر تیس اکتوبر کے روز دستخط کر کے انہیں قانونی شکل دے دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY