جے آئی ٹی بھی اپنی شکایات لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئی،کہ پاناما تحقیقات کے دوران اسے کیا مشکلات ہیں اور کیا رکاوٹیں پیش آرہی ہیں؟
کون کون سی دھمکی دی گئی ،کس کس نے دھمکی دی ،کب کب دھمکی دی گئی، جے آئی ٹی ارکان پر کیا تنقید ہوئی، کس نے اور کب کب تنقید کی،تفتیش میں رکاوٹیں کیسے ڈلی جا رہی ہیں ،مسائل کیا ہیں اور دباؤ کتنا ؟
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے ان ساری شکایات اور مسائل پر مبنی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے ۔
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ پیر کے روز جے آئی ٹی کی اس درخوات پر سماعت کرے گا۔
پاناما کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء نے 7 جون کی سماعت کے دوران پاناما عملدرآمد بنچ کو تحقیقات میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا۔
اس کے بعد جسٹس اعجاز افضل نے واجد ضیاء کو الگ سے درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY