ملائیشیا کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ملکی وزرات خارجہ نے ہفتے کے دن بتایا کہ کانگ چوؤل کو اڑتالیس گھنٹوں میں ملائیشیا چھوڑ دینے کا کہا جا چکا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے قتل کے بعد ان دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر کشیدگی شدید ہو چکی ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی، جب کانگ چوؤل نے کہا کہ پیونگ یانگ کم جونگ نام کے قتل کے حوالے سے ملائیشیا کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات پر اعتماد نہیں کر سکتا ہے
ایسے شکوک ہیں کہ نام کے قتل میں شمالی کوریا ملوث ہے تاہم کوالالمپور نے اس کمیونسٹ ملک پر براہ راست کوئی الزام عائد نہیں کیا ہے












