مقبوضہ کشمیر: سید علی گیلانی کا 27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان

0
1264

ل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف واضح پیغام دینا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نے یوم سیاہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں مسلسل 12 ویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ملی—فوٹو:اے ایف پی
انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے باہر مقیم تمام کشمیریوں سے درخواست کی کہ وہ بھارت کے قبضے کے خلاف مظاہرے کریں اور مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں قید شہریوں کی حالت زار کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروائیں۔

خیال رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج جموں و کشمیر میں داخل ہوئی تھی اور کشمیریوں کی منشا اور تقسیم کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے پر قبضہ کیا تھا۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ گزشتہ 82 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شٹ ڈاؤن جاری ہے تاہم 27 اکتوبر کو ہڑتال کے اعلان کا مقصد یوم سیاہ منانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی کے لیے کشمیری 1947 سے تاحال بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے بدستور پرعزم ہیں۔

بھارت کی ہٹ دھرمی کو مسئلے کے حل میں رکاوٹ قرار دیتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی اکڑ طویل مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ فاشست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سربراہی میں بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ، مظالم میں اضافہ اور مواصلاتی ذرائع کی بندش سمیت مکمل بلیک آؤٹ مقبوضہ کشمیر کو اپنے کالونی بنانے کے بھارت کے پرانے ہتھکنڈے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY