ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد شروع ہوگیا، وزیراعظم کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ تحسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نے  معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے اور راؤ تحسین کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم جاری کیا تھا ۔

ادھر ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد کے معاملے پر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس آرڈرمیں تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پرمن وعن عمل کیا گیا۔

کمیٹی کی سفارشات سے کسی نکتے کو نہ نکالا گیا، نہ عمل درآمد سے روکا گیا، وزارت داخلہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جلد نوٹیفکیشن جاری کرےگی

SHARE

LEAVE A REPLY