سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے پر دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ اس دوران کچھ افسوس ناک مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب کچھ افراد نے اپنے پاکستانی پاسپورٹ جلا دیئے۔
معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور اس حرکت پر خوب تنقید کی۔
اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ جلانے کی اس حرکت کی نہ صرف تحریکِ انصاف کے ہر سپورٹر کو مذمت کرنی چاہئیے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اس عمل سے لاتعلقی اور نفرت کا اظہار کرنا چاہئے۔
آپ لوگ تو سبز پاسپورٹ کے وقار کو بلند کرنے کا نعرہ لے کر نکلے تھے۔ خدا کے لیے یہ نہ کریں۔













